Category: شوبز
Published on 10 September 2017

پربھاس اور شردھا کپور کے درمیان معاہدہ

ممبئی: 

عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے پربھاس نے اب اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کر لیا ہے۔

 

باہو بلی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار پربھاس ہدایت کار سوجیت کی نئی سائنس فکشن فلم ’ساہو‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں جب کہ فلم میں ان کے ساتھ کم عمری میں بالی ووڈ پر اپنی دھاک بٹھانے والی ادکارہ شردھا کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ساہو‘ ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو میں بھی ریلیز کی جائے گی جس کے لیے مرکزی کردار ادا کرنے والے دونوں اداکاروں نے زبان پر عبور حاصل کرنے کے لیے پروفیشنل ٹیوٹر رکھ لیے ہیں جو اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ کے وقت سیٹ پر بھی موجود ہوں گے۔

 

 

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پربھاس فلم ’’ساہو‘‘ میں شردھا کے ساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کریں گے

رپورٹس کے مطابق پروفیشنل ٹیوٹر کی موجودگی کے باوجود دونوں اداکاروں میں ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت شردھا کپور اپنے ساتھی اداکار کو ہندی سکھانے میں مدد فراہم کریں گے جس کے بدلے پربھاس انہیں تیلگو بولنے میں مدد دیں گے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ شردھا کپور فلم ’ساہو‘ میں ڈبل رول میں نظر آئیں گی جب کہ وہ ایک بولڈ لڑکی کا کردار ادا کریں گی اور اپنے دوسرے کردار میں وہ شرمیلی لڑکی کے طور پر دکھائی دیں گی۔

 

Category: شوبز
Published on 24 September 2015

عیدالاضحی،تھیٹرمالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا

لاہور: عیدالاضحی کے موقع پر زیادہ منافع کمانے کے لیے لاہورسمیت دیگرشہروں کے تھیٹرمالکان نے پندرہ روزہ سپیل اور ہفتہ وارکرایوں میں حیرت انگیزاضافہ کردیا۔

جس کی وجہ سے عیدکے موقع پرپروڈیوسروں کو منافع کے بجائے بڑے مالی نقصان ہونے کا امکان ہے۔ اس مرتبہ گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر جس کی دوہفتہ سپیل کی بکنگ دو لاکھ میں ہوتی تھی مگراس کو15لاکھ میں بک کیا گیا ہے،  پنجاب تھیٹرڈیڑھ لاکھ لیکن عید کے لیے 12لاکھ میں سپیل دیا گیا ہے۔ ایشیاء تھیٹرکی ایک لاکھ پندرہ ہزارکرایہ ہے مگر4لاکھ وصول کیاگیا ہے۔

اسی طرح فیصل آباد کے منرواتھیٹر کا کرایہ ایک لاکھ پچاس ہزارہے لیکن اب 6لاکھ لیا گیا ہے۔نشاط تھیٹرکا کرایہ ایک لاکھ دس ہزار ہے اوراب 4لاکھ میں ڈیل فائنل ہوئی ہے، ناز تھیٹر کا کرایہ ساٹھ ہزارہے مگرعید کے لیے 3لاکھ 45ہزار میں بکنگ ہوئی ہے، شبنم تھیٹرکا کرایہ بھی ساٹھ ہزار ہے اوراب اس کو4لاکھ میں دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لاہورکے محفل اورالفلاح تھیٹرکافی عرصہ سے انھی پروڈیوسروں کے پاس بک ہیں جوسال بھریہاں ڈرامے کرتے رہتے ہیں جب کہ تماثیل تھیٹراورشالیمار تھیٹرکے ساتھ ساتھ الحمرا کی عید کے لیے فروخت کی گئی ڈیٹس کا بھاری معاوضہ لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیج کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ عیدالفطر اور عیدالاضحی سال میں ایسے دوتہوارہیں جن میں اسٹیج ڈراموں کا کاروباربہت منافع بخش ہوتا ہے ۔


Category: شوبز
Published on 24 September 2015

زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے خاندان کی حمایت ضروری ہے،سوہا علی خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے خاندان کی طرف سے حمایت بہت اہمیت رکھتی ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران سوہا کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو اپنے فیصلوں کے لیے خاندان والوں کی حمایت حاصل ہو تو اسے معاشرے سے کچھ بھی پوشیدہ رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔ جس کی وجہ سے اس نے ایک آزاد زندگی کی بنیاد رکھی لیکن ان کی اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور واحد ہستی ہیں جن کے سامنے وہ جوابدہ رہی ہیں۔


Category: شوبز
Published on 24 September 2015

100 کروڑ بجٹ کی فلم میں ہریتھک روشن کا معاوضہ 50 کروڑ

ممبئی: بالی ووڈ  کے ڈانس کنگ اور ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے فلمسازاشوتوش کی فلم’’موہنجو دڑو‘‘ میں کام کرنے کے معاوضہ 50 کروڑ وصول کرلیا۔

بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن بھی فلم نگری کے حکمران خانز کو نیچا دکھانے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں جس سے وہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں جب کہ انہوں نے بھی فلموں میں کام کے لیے اپنے معاوضے میں یکدم اضافہ کردیا ہے۔ بالی ووڈ  کے ڈانس کنگ ہریتھک روشن فلمساز اشوتوش کی تاریخی فلم’’موہن جودڑو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم میں اداکار 20 فٹ لمبے مگر مچھ کے ساتھ لڑتے ہوئے بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلمساز اشوتوش کی فلم کا بجٹ بھی 100 کروڑ سے زائد ہے جس میں سے اداکار ہریتھک روشن نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 50 کروڑ روپے وصول کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی فلم ’’موہن جودڑو‘‘ اگلے برس ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔