Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

تھانہ کنجاہ کے علاقہ کوٹ گھکہ ۔راجیکی ۔دھروڑکے۔چکوڑی بکھو ۔ کنجاہ اوردیگردیہاتوں سے چوری ہونے والے مویشیوں کاتاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

کنجاہ(نمائندہ جذبہ)تھانہ کنجاہ کے علاقہ کوٹ گھکہ ۔راجیکی ۔دھروڑکے۔چکوڑی بکھو ۔ کنجاہ اوردیگردیہاتوں سے چوری ہونے والے مویشیوں کاتاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔علاقہ بھرکے کسان عدم تحفظ کاشکار۔تفصیلات کے مطابق چندماہ قبل کوٹ گھکہ ۔راجیکی ۔دھروڑکے۔چکوڑی بکھو۔کنجاہ اوردیگردیہاتوں سے چوری ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے مویشیوں کاکوئی سراغ نہ مل سکا۔کسانوں کے روڈبلاک کرنے پرپولیس نے انہیں جھوٹی تسلیاں دے کروقتی طورپرخاموش توکردیا۔لیکن ان کی دادرسی نہ ہوسکی۔کسانوں کاکہناہے کہ ہماری زندگی بھرکی جمع پونجی یہی تھی۔ہم لٹ چکے ہیں۔ہماری زندگی کادارومداران مال مویشیوں پرتھا۔جواب تباہ وبربادہوچکاہے۔ہماراکوئی پراسان حال نہیں۔علاقہ بھرکے کسانوں نے وزیراعلی پنجاب۔RPOگوجرانوالہ۔ DPOگجرات سے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے مال مویشی برآمدکرکے علاقہ بھرکے کسانوں میں پائی جانے والی بے چینی کاازالہ کیاجائے۔


Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

جماعۃ الد عوۃ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا

گجرات (مشتاق مغل سے ) جماعۃ الد عوۃ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ممتاز عالم دین پرو فیسر عبدالرحمن مکی نے افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جو اللہ تعا لیٰ اپنے بندوں کے لئے پسند کر تا ہے اس کو جاننے کی کو شش کرنی چائیے اور اللہ کا شکر ادا کرنا چائیے ۔ لیکن بڑی بد قسمتی ہے ان بھا ئیوں کے لئے جنہوں صحیح سلامت ہونے کے باوجود رمضان المبارک کا احترام نہ کیا ،اور قرأن نہ پڑھا اور نہ سمجھا اور نہ ہی اس پر عمل کیا ،انبیاء کرام اللہ کے احکام کا درس بڑی تکا لیف اور مصائب کے باوجود پیش کرتے رہے ،اور قوم ان پرظلم کرتی رہی ،بالأخر اللہ نے نا فرمانو ں کو ان کی نافرمانی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا کر دیا ۔دوسری قومیں اللہ کے عذاب میں گرفتار ہوئیں ،لیکن پیارے نبی ﷺ کو جہاد کا حکم دیا اور أپ کی امت کو عذاب سے بچا لیا ۔اسی لئے جب مسلمانوں نے جہاد کیا تو اللہ نے أسمانوں سے فرشتوں کی مدد کا اعلان کر دیا ۔اور چند لوگوں کو ہزاروں کے مقابلے میں فتح عظیم عطاء فرمائی ۔افطار پارٹی میں علماء کرام اور کثیر تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی ۔


Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

چوہدری وجاہت حسین کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم ہے۔چوہدری آصف جٹ

جلالپور صوبتیاں( میاں آصف +ہمایوں گجر سے) چوہدری وجاہت حسین کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا رشتہ قائم ہے۔چوہدری آصف جٹ تفصیلات۔ مسلم لیگ ق کے عظیم راہنما چوہدری آصف جٹ نے اپنے ایک بیان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق ایک مضبوط اور دھڑے کی پکی جماعت ہے چوہدری وجاہت حسین کی حصوصی کاوشوں سے اب ریت پر تعمیر محل زمین بوس ہو چکے ہیں عوام موجودہ صورت حال کے پیش نظر اب یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ملکی حالات کی بہتری کے لیے صرف چوہدری برادارن کی ہی لیڈر شپ اچھی ہے تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ٹھس متوسط طبقے مہنگائی کے ہا تھوں بے حال ضلعی انتطامیاں عوام کے خون پسینے کی کمائی سے گجرات کو خوبصورت بنانے نکل پڑی ہے جبکہ چھوٹے شہروں اور گا ؤں کے گلی محلے گندگی سے بھرے پڑے ہیں مخالفین اقتدار میں ہیں ان کے کرتوں کی وجہ سے ان کے پرانے ساتھی ان کا ساتھ دن بدن چھوڑ رہے ہیں چوہدری وجاہت حسین سنگ دھڑے کا تخفظ کرنا جانتے ہیں اور آج تک کرتے آرہے ہیںNA104میں مسلم لیگ ق چٹان کی طرح مضبوط جماعت بن چکی ہے

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

CMO برنالہ ڈاکٹر مذمل قمر چوہدری محکمہ صحت کا عظیم سرمایا ہیں۔ڈاکٹر عمران اسلم چوہدری

اجنالہ(ہمایوں گجر سے) CMO برنالہ ڈاکٹر مذمل قمر چوہدری محکمہ صحت کا عظیم سرمایا ہیں۔ڈاکٹر عمران اسلم چوہدری تفصیلات۔جذبہ آفس جلالپورصوبتیاں میں ڈاکٹر عمران اسلم چوہدری نے گفتگو کرتے ہوے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر مزمل قمر چوہدری ایک فرشتہ صفت ،محنتی اور لائق ڈاکٹر ہیں وہ چوبیس گھنٹے ہسپتال میں موجود رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جس سے لوگوں باالخصوص دور دراز کے دیہاتوں سے آئے مریضوں کو بہت فائدہ ہے رات گئے سرکاری ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لیے اس سے پہلے بہت مسائل تھے جن مسائل کو اپنے پیشے سے مخلص ہونے کا ثبوت دیتے ہوے موجودہ CMOڈاکٹر مزمل قمر چوہدری نے بہت ہی خوش اصلوبی سے بہتر کیا سرکاری ہسپتال غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے قائم کیے جاتے ہیں اور عوام کو ریلیف تب ہی مل سکتا ہے جب ایک مخلص ایم بی بی ایس ڈاکٹر چوبیس گھنٹے ہسپتال میں موجود ہو اور مریضوں کی دیکھ بال کرے جو اس وقت پوری ایمانداری کے ساتھ مو جودہ CMOصاحب کر رہے ہیں CMO برنالہ ڈاکٹر مذمل قمر چوہدری محکمہ صحت کا عظیم سرمایا ہیں اور ان کو ڈیوٹی سے ہٹا کر ہسپتال کے ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے ڈاکٹر جیسے عظیم پیشے کو سیاست کی نظر سے نہیں بلکہ عوامی فلاح بہود کی نظر سے دیکھا جائے تو بہتر ہے کیونکہ پورے ہسپتال کا عملہ ان کی تعیناتی سے بے حد خوش ہے(اس نیوز کو خاض کوریج دینا یہ میرے بڑے بھائی کی نیوز ہے پلیز)

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

پاکستان تحریک انصاف ٹکراؤ کی پالیسی پریقین نہیں رکھتی ،اجمل علی خاور

گجرات ( سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سینئر راہنما چوہدری اجمل علی خاور ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ٹکراؤ کی پالیسی پریقین نہیں رکھتی ، ہمارا 14اگست کو پرامن آزادی مارچ ہے ، اس آزادی مارچ کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ہوش کے ناخن لیں ، انہوں نے کہا کہ 14اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے دھاندلی کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اعلان کرکے حکمرانوں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ حکمران اس بوکھلاہٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کو روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مگر پی ٹی آئی کے کارکن حکومت کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے ۔

 

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

گجرات میں موسم خوشگوار ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

گجرات (نمائندہ جذبہ) گجرات میں موسم خوشگوار ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا طویل سلسلہ جاری ہے ‘ جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘ جبکہ شہر کے متعدد علاقوں ریلوے روڈ ‘ محلہ سردار پورہ ‘ محلہ خالد آباد ‘ بھمبر روڈ ‘ مرغزار کالونی ‘ گلبرک کالونی ‘ شادمان کالونی ‘ ماڈل ٹاؤن میں سوئی گیس بھی بند کر دی جاتی ہے ‘ سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بندش سے شہری اذیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔


Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

حکمران عوام کو فقط دھوکہ دے رہے ہیں انہیں اپنا کوئی بھی وعدہ یاد نہیں ہے ۔چوہدری شاویز بشارت اجنالہ

اجنالہ(ہمایوں گجر+میاں آصف سے) حکمران عوام کو فقط دھوکہ دے رہے ہیں انہیں اپنا کوئی بھی وعدہ یاد نہیں ہے ۔چوہدری شاویز بشارت اجنالہ تفصیلات۔مسلم لیگ ق کے ممتاز نوجوان راہنما چوہدری شاویز بشارت اجنالہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ حکمران ملک پاکستان کو ترقی کی ترف لے جانا بھی اپنے لیے گناہ سمجھ رہے ہیں مزدوروں کے چولہے مکمل ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور یہ عوام کا خون چوسنے میں مشغول ہیں اپنے مسلمان ہونے کا ہی ثبوت دے دو نماز اور افطار سحر کے وقت لوڈشیڈنگ کرنا اپنا فرض سمجھا جا رہا ہے ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ لوڈشیڈنگ پر سیاست کرنے والے وزیراعلیٰ آج کہاں ہیں مسلم لیگ ق واحد جماعت ہے جو عوامی مفادات کو ہمیشہ مد نظر رکھتی ہے ملک جب بھی بحران کا شکار ہوا ہماری پارٹی نے بخوبی اپنا کردار نبھایا چوہدری برادران آج بھی ملک بھر میں محب وطن لیڈر کے طور پر اپنا منفر د مقام رکھتے ہیں ملک پاکستان کو اس وقت چوہدری برادران کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ایک مخلص قیادت کی بنا پر ہی اب یہ ملک ترقی کی منازل طے کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے عوامی حقوق کے دعوے کرنے والے آج اقتدار میں آکر عوام کو کیوں بھول چکے ہیں ووٹوں کے لیے عوام کو بیوقوف تو بنا لیا گیا لیکن اب انکی حق تلفی کی جا رہی ہے

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

ڈی سی او لیاقت علی چھٹہ کی ہدایت پر اے سی افشاں رباب نے موضع بوڑا کے علاقے کا دورہ کیا

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او لیاقت علی چھٹہ کی ہدایت پر اے سی افشاں رباب نے موضع بوڑا کے علاقے کا دورہ کیا، جنہوں نے دورے کے دوران موضع بوڑا میں چھپڑ کی وجہ سے پیدا شدہ سیوریج کے بڑے مسئلے کا جائزہ لیا ، ریونیو افسر ، پٹواری حلقہ اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اُن کے ہمراہ تھی۔اُنھوں نے ماتحت عملہ ریونیو کو چھپڑ کو بند کرنے کی وجہ سے کھڑے نکاسی پانی کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔ اے اسی افشاں ارباب کو موضع بوڑا کی خواتین نے گلیوں میں کھڑے پانی کے بڑے مسئلے سے بتایا کہ چھپڑ کے بند ہونے کی وجہ سے پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے، چھپڑ کو گاؤں کے پانی کی نکاسی کے لیے وقف کیا گیا تھا جس میں مٹی بھرائی کر کے بند کر دیا گیا ہے، اب وہاں پانی ذخیرہ ہونے کی بجائے گلیوں میں کھڑا ہو جاتا ہے جس سے اہل دیہہ سخت مشکلات کا شکار ہیں ، اے سی افشاں رباب کو ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سابق ناظم چوہدری احمد ندیم گجر کی قیادت میں ملنے والے اہل دیہہ کے بڑے وفد کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست پر موضع بوڑا کا دورہ کیا تھا، جن کے موضع بوڑا پہنچنے پر مردوخواتین کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر اے سی اپنے چھپڑ کے حوالے سے مسئلہ بیان کیا۔

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

گجرات ( سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مساجد میں رش بڑھ جاتا ہے، طاق راتوں میں خصوصی دعوتی وتبلیغی پروگرام بھی ہوتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق گجرات سمیت پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کرینگے، ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر قصبوں ، دیہاتوں کی مساجد میں لوگ 20رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کرینگے ، اور رات عبادت کے بعد نماز فجر کے متصل اورخیموں میں داخلہ ہوں گے ، عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائیگا ۔ 

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

گجرات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوں کو قتل کر دیا

گجرات (نمائندہ جذبہ ) گجرات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوں کو قتل کر دیا ‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ مہمندہ چوک میں میں رہائش پذیر بلال اور اُس کی بیوی کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ۔مقتولین سوات کے رہائشی تھے اور گجرات میں روز گار کے سلسلہ میں رہائش پذیر تھے ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعشیں قبضہ میں لے کر عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیں ۔ اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔