Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

خوشخبری ، حکومت کا ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ATM کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ ، عمر رسیدہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر +زاہد اقبال زیدی) خوشخبری ، حکومت کا ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ATM کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ ، عمر رسیدہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، عوام الناس کا حکومت اس احسن فیصلے پر جلد ز جلد عمل درمد کا مطالبہ ، ریٹائرڈ ملازمین نے زبردست الفاظ میں حکومتی فیصلے کو سراہا ۔ اور میاں برادران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوشی کا اصل مزا اس وقت دوبالا ہوگا اور ہم راحت محسوس کریں گے جب اس فیصلے کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا ۔


Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

گجرات اور گردو نواح میں خیرات مانگنے والوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا

کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر +زاہد اقبال زیدی)تھانہ ککرالی کے گاؤں بزرگوال میں موٹر سائیکل حادثہ ،2افراد جاں بحق،تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار یاسر ولد محمد زمان سکنہ سدوال خورد اور ثناء اللہ ولد محمد شریف سکنہ گوٹریالہ گجرات کی طرف سے کوٹلہ آ رہے تھے کہ بزرگوال کے قریب محکمہ ڈاک کے پرائیویٹ ملاز م محمد ولائیت ولد محمد حیات جو کہ سائیکل پر روڈ کراس کر رہا تھا کہ ساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں محمد ولائیت موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ یاسر اور ثناء اللہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر یاسر ولد محمد زمان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس تھانہ ککرالی نے ارشد محمود کی رپورٹ پر ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔یاسر ولد محمد زمان کو سینکڑوں سوگاروں کی موجودگی میں سدوال خورد میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔


Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

گجرات اور گردو نواح میں خیرات مانگنے والوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا

گجرات (انور شیخ سے)گجرات اور گردو نواح میں خیرات مانگنے والوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا دن بھر خوبرو لڑکیاں ٹولیوں کی شکل میں مینگتی نظر آتی ہیں ۔جوں جوں عید قریب آرہی ہے تو فقیروں اور مانگنے والوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے شہر بھر میں تمام دن خوبرو لڑکیاں اور بوڑھی عورتیں مانگتی نظر آتی ہیں اس طرح خیرات مانگنے والی ان خوبرو دوشیزاؤں نے اصل اور مستحق افراد کا حق بھی مار دیا ہے ۔

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 19جولائی بروز ہفتہ کو فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

گجرات (انور شیخ سے)ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 19جولائی بروز ہفتہ کو فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا اس میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ جیل میں بند قیدیوں کا فری چیک اپ کرنے کے بعد فری ادویات دی جائیں گی ۔ڈٖاکٹر احسان اللہ شاہ اور ڈاکٹر طارق سلیم مریض قیدیوں کا چیک اپ کریں گے۔

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

دلدار ٹریولزکے چیف ایگزیکٹو چوہدری دلدار آف الراعی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

گجرات( کامرس رپورٹر) دلدار ٹریولزکے چیف ایگزیکٹو چوہدری دلدار آف الراعی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روزہ رسولﷺ پر حاضری دی اور دلدارٹریولز کے زیرانتظام عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین سے انہو ں نے ملاقاتیں بھی کیں جنہو ں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منور میں دلدار ٹریولز کے بہترین اقدامات کو سراہا اور چوہدری دلدار کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا چوہدری دلدار نے کہا کہ ہم نے جو زائرین سے وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا جارہا ہے انشا ء اللہ حج اپریشن کے دوران بھی زائرین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منور میں نزدیک ترین رہائشیں دی جائیں گی ۔

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ممبران کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سروسز مہیا کرنے کیلئے چیمبر میں آر اینڈ ڈی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) سیل کا عمل شرو ع کردیا

گجرات( کامرس رپورٹر) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ممبران کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سروسز مہیا کرنے کیلئے چیمبر میں آر اینڈ ڈی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) سیل کا عمل شرو ع کردیا اور اس سلسلہ میں گجرات چیمبر میں آراینڈ ڈی کا ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں پر ممبران کو ہر قسم کی انڈسٹری قائم کرنے کیلئے سہولت مہیا کی جائے گی اس سلسلہ میں صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک نے گذشتہ روز ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بعد ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا ڈیسک قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ڈیسک میں فرنیچر ،سرامکس، فین ،پی وی سی پائپ، لیدر،شوز،گارمینٹس ودیگر انڈسٹری کو مشنری کی فراہمی ایکسپورٹ امپورٹ کے سلسلہ میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طارق بلال ملک نے کہا کہ گجرات چیمبر کے ممبران R&Dسیل کو مضبوط کرنے کیلئے ہمیں اپنی تجاویز دیں تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جاسکے ۔


Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

عید کی آمد سے قبل ہی گجرات کے بنکوں میں نئے کرنسی نوٹ غائب ہو گئے

گجرات (انور شیخ سے)عید کی آمد سے قبل ہی گجرات کے بنکوں میں نئے کرنسی نوٹ غائب ہو گئے اکاؤنٹ ہولڈراور شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ لینے میں مشکلات کا سامنا بتایا گیا ہے کہ گجرات کے شیڈول بنکوں میں بنک انتظامیہ نے عید سے قبل ہی نئے کرنسی نوٹ غائب کر دیے ہیں جس سے اکا ؤنٹ ہولڈرز میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے بنک انتظامیہ نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ ابھی تک نہیں آئے جبکہ اکاؤنٹ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ بنک انتظامیہ نے نئے کرنسی نوٹ اپنے من پسند افراد اور مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر دیے ہیں شہریوں اور بنک اکاؤنٹ ہولڈروں نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

مسلم لیگ ن کی حکومت سچی نیت سے عوام کی خدمت کررہی ہے،مرزا مدثر بیگ

گجرات( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مرزا مدثر بیگ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سچی نیت سے عوام کی خدمت کررہی ہے نواز شریف اور شہباز شریف اپنی تعمیری سوچ اور درست حکمت عملی سے بہت جلد پاکستان کے مسائل کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے مرزا مدثر بیگ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور انکی ٹیم نے ایک سال میں صاف ستھری حکومت کی نئی مثال قائم کردی ہے اور گجرات میں بھی مسلم لیگی رہنما میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں گجرات میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کو بھی گجرات کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور حاجی ناصر محمود کی خدمات کو بھی سراہا ۔

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

اٹھارہ رمضان ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ کی طرف سے مدنی رمضان دستر خوان (سستا ماڈل بازار) میں ممتاز بزنس مین چیف ایگزیکٹو خرم فین سجاد بٹ کی طرف سے سینکڑوں روزہ داروں کو افطار ڈنر کروایا گیا

گجرات( وقائع نگار خصوصی)اٹھارہ رمضان ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ کی طرف سے مدنی رمضان دستر خوان (سستا ماڈل بازار) میں ممتاز بزنس مین چیف ایگزیکٹو خرم فین سجاد بٹ کی طرف سے سینکڑوں روزہ داروں کو افطار ڈنر کروایا گیا اس موقع پر جاوید بٹ لالہ محمد یوسف ،محمد ناصر ،پرویز اقبال کی طرف سے روزہ داروں کو افطار ڈنر تقسیم کیا گیا جس میں چکن دال ،سموسے ،کھجورے اور مشروبات شامل تھے تقریب ساڑھے چار سو سے زائد روزہ داروں نے افطار ڈنر کیا جن میں بڑے جوان بوڑھے اور خواتین بھی شامل تھیں آج ممتاز بزنس مین اسد حسین بھیا سستا ماڈل بازار مدنی رمضان دستر خوان سجائیں گے ۔

Category: پاکستان
Published on 17 July 2014

حکومت رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردو نوش کی فراہمی سستے داموں یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، باسط بشارت راٹھور

گجرات (صہیب سرور)راہنما مسلم لیگ ن باسط بشارت راٹھور نے کہا ہے کہ حکومت رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردو نوش کی فراہمی سستے داموں یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ان سستے رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے جس کیلئے ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، ایم پی اے حاجی عمران ظفر سمیت ارکان اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق بھر پور کام کر رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 5ارب روپے کی سبسڈی دی ہے جسکے تحت عوام کو آٹا ، چینی اور گھی انتہائی سستے داموں فراہم کیا جا رہا ہے ۔دیگر اشیائے خوردو نوش بشمول انڈے، فروٹ، سبزیاں، چکن، گوشت سستے داموں مہیا کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کیطرف سے متعین کردہ صوبائی وزیر ، ارکان اسمبلی ان رمضان بازاروں کا دورہ کر کے بازاروں کی افادیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔عوام مسلم لیگ ن کی حکومت کے بہترین عمل کے معترف ہیں جسکی بدولت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو۔