خاتون پر تیزاب پھینکنے والے کو 29 سال قید کی سزا

راولپنڈی: 

انسداد دہشت گردی عدالت نے تیزاب گردی کے مجرم کو 29 سال قید اور 17 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

 

 راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج اصغر نیازی نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 29 سال قید اور17 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 18 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تیزاب گردی کے واقعات کا انسداد

 

 

تیزاب گردی کا یہ واقعہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں زبیر نامی شخص نے ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں نئے ایسڈ اینڈ برن کرائم قانون کے تحت تیزاب پھینکنے کے جرم کی سزاؤں کو سخت کردیا گیا ہے۔