Category: راولپنڈی
Published on 12 September 2017

خاتون پر تیزاب پھینکنے والے کو 29 سال قید کی سزا

راولپنڈی: 

انسداد دہشت گردی عدالت نے تیزاب گردی کے مجرم کو 29 سال قید اور 17 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

 

 راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج اصغر نیازی نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 29 سال قید اور17 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 18 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تیزاب گردی کے واقعات کا انسداد

 

 

تیزاب گردی کا یہ واقعہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں زبیر نامی شخص نے ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں نئے ایسڈ اینڈ برن کرائم قانون کے تحت تیزاب پھینکنے کے جرم کی سزاؤں کو سخت کردیا گیا ہے۔


Category: راولپنڈی
Published on 19 August 2017

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا وفد کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ

راولپنڈی: امریکی وفد نے یوایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں امریکی وفد شمالی وزیرستان ایجنسی پہنچا تو کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر امریکی وفد کو شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشنز اور پاک افغان بارڈر سیکیورٹی مکینزم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سرحد پر نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ وفد کو شمالی وزیرستان کی سماجی و معاشی ترقی بشمول عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

 

امریکی وفد نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پاک فوج  اور مقامی قبائل کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھی سراہا۔ وفد نے پاک افغان مشترکہ بارڈر سیکیورٹی تعاون کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔ بعد ازاں امریکی وفد نے آرمی پبلک اسکول میرانشاہ کا بھی دورہ کیا اور طالب علموں سے ملاقات کی۔

 
 

Category: راولپنڈی
Published on 13 August 2017

بحیثیت پاکستانی شرم آتی ہے کہ میرے ملک کے وزیراعظم کے پاس غیرملکی اقامہ ہے،شیخ رشید

وامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نواز شریف جی ٹی روڈپرکہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا میں کہتاہوں کہ بحیثیت پاکستانی مجھے شرم آتی ہے کہ میرے ملک کے وزیراعظم کے پاس غیرملکی اقامہ ہے ،اوروہ بیرون ملک ملازم ہے ،لندن سے بلاکرضیاء الحق نے نوازشریف کووزیرخزانہ پنجاب بنایا،نوازشریف نے وزیراعظم جونیجو،اسحاق خان اوربے نظیربھٹوکوسازش کے ذریعے ہٹایا۔

 

ان خیالات کااظہارانہوںنے اتوارکے روزلیاقت میں عوامی مسلم لیگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مجھے آج جوعزت دی ہے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔تحریک انصاف کامشکورہوں کہ انہوںنے میراساتھ دیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے چوربدمعاش نوازشریف کے آگے ہتھیارنہیں ڈالے ،نوازشریف نے جی ٹی روڈپرریلی نکالی ،فیس بک پرممتازقادری جنازے کون لیگ ریلی بنایاہواہے ۔

 

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ایل این جی معاہدے کے کاغذمانگے جوانہوںنے نہیں دیئے ۔وزیراعظم کاامیدوارنامزدکرنے پرمیں عمران خان کامشکورہوں ،وزیراعظم انتخاب والے دن مجھ پرحملہ کیاگیا،مجھے اورعمران خان کوقتل کرنے کی سازش کی گئی تھی مجھے اسپیکرنے کہاکہ پچھلے دروازے سے نکلولیکن میں نے کہاکہ پچھلے دروازے سے نہیں جاؤں گا۔

 

شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالاگیا۔اس سے بڑی ذلت نہیں کہ میرے ملک کاوزیراعظم پڑوسی ملک میں نوکری کرتاتھااورمنی لانڈرنگ کرتاتھا۔ میں این ایل جی کونہیں چھوڑوں گا،حدیبیبہ کیس نہیں کھل رہا،ہم سپرکورٹ چلے جائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے چینی سفیرکوکہاکہ سی پیک پرصرف18ارب لگے ہیں ڈان خان کمپنی پاکستان میں نہیں ہے،چین نے 200آدمیوں کوپھانسی دی ہے ،ایک ملین لوگوں کی تنزلی کی ہے ،گوادرمیں کوئی کام نہیں ہورہا۔

 

انہوںنے کہاکہ ہم ایوب خان کے خلاف نکلے سامنے سے گولی پڑتی تھی ،نوازشریف نے جونیجوکونکالامیں نے جونیجوکرہلایاتونوازشریف نے کہاکہ تم نے جونیجوکوجلسے کیلئے بلایا ،نوازشریف نے اسحاق خان اوربے نظیربھٹوکے ساتھ کیاکیا۔ضیاء الحق نے لندن سے بلاکرنوازشریف کووزیرخزانہ پنجاب بنایا۔شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کے بیٹے 8سوکروڑڈالرکے مالک ہیں اورقائداعظم کابیٹاکراچی میں بھیک مانگ رہاہے آج لوگ وہ ٹی وی چینل دیکھتے ہیں جوعمران خان اورشیخ رشیدکودکھاتاہوں ۔

 

انہوںنے کہاکہ غریب لوگ گردے اورخون بیچ رہے ہیں ،اورنوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالاگیا ۔عوام عمران خان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ عوام کوانصاف اورروزگاردلائیں گے ۔میں نے آرمی چیف سے کہاکہ چوروں کوآئین اورقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پکڑناہے ۔جمہوریت کوچلنے دیناہے نوازشریف کی ضرورت ہے نظریہ ضرورت کی عدلیہ نوازشریف عدلیہ کے خلاف محاذکھولناچاہتے ہیں۔

Category: راولپنڈی
Published on 13 August 2017

پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر پاک فوج کا خصوصی ملی نغمہ جاری

س نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے۔ فوٹو: فائل

 

 راولپنڈی: پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے تیار کیا گیا خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملی نغمہ جاری کیا جس کا ٹائٹل ’’اے وطن تیرا بھلا ہو‘‘ ہے۔ اس نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے گایا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کی ویڈیو میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور ملک و قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad