Published on 29 November 2014

سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مزید 2 بچے جاں بحق، تعداد 19 ہوگئی

سرگودھا: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی سہولیات کی کمی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں مزید 2 بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 19 تک جا پہنچی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آج بھی 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 4 روز میں انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھنے والے بچوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔  دوسری جانب نہ تو حکومت پنجاب اور نہ ہی اسپتال انتظامیہ بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں اور دونوں جانب سے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر نبھانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آکسیجن کی کمی کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال میں 4 بچے سسک سسک پر جان کی بازی ہار گئے تھے۔