این اے 120 میں مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: 

الیکشن کمیشن نے این اے 120ضمنی انتخاب سے متعلق انتباہ  جاری کیا ہے کہ  انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد جلسے جلوس کرنے والے امیدواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 الیکشن کمیشن نے  لاہور کے حلقہ این اے 120ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کا آج  آخری روز ہے اور امیدواروں کے پاس انتخابی سرگرمیاں کرنے کا رات 12بجے تک کا وقت ہے،مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد امیدوار کارنرمیٹنگ،جلسے جلوس،ریلیاں اور عوامی اجتماعات نہیں کرسکتے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  امیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں امیدواروں کے خلاف جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:این اے 120 ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا حکم

ADVERTISEMENT
 
 
 
Ad
 

 

واضح رہے کہ این اے 120کا ضمنی انتخاب 17ستمبر کو شیڈول ہے جس میں 20سے زائد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روز حلقے میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا  ہے۔