قوم والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرے، مریم نواز

 لاہور: 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔

 

مریم نواز نے سماجی رابطوؓ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے والد اور والدہ کی تصویر شیئر کی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اسپتال کے کمرے میں بستر پر لیٹی اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے پاس کھڑے ہیں اور ان کا ہاتھ بیگم کلثوم کے سر پر ہے۔ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہونے والی ہے لہٰذا پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ نواز شریف گزشتہ روز اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن پہنچے ہیں اور عید الاضحیٰ بھی وہیں منائیں گے جبکہ نواز شریف کے دونوں بیٹے بھی لندن میں موجود ہیں۔ رواں ماہ کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن گئی تھیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے تھے جس میں بیگم کلثوم نواز کے حلق میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔