Category: لاہور
Published on 15 September 2017

این اے 120 میں مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: 

الیکشن کمیشن نے این اے 120ضمنی انتخاب سے متعلق انتباہ  جاری کیا ہے کہ  انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد جلسے جلوس کرنے والے امیدواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

 الیکشن کمیشن نے  لاہور کے حلقہ این اے 120ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کا آج  آخری روز ہے اور امیدواروں کے پاس انتخابی سرگرمیاں کرنے کا رات 12بجے تک کا وقت ہے،مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد امیدوار کارنرمیٹنگ،جلسے جلوس،ریلیاں اور عوامی اجتماعات نہیں کرسکتے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  امیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں امیدواروں کے خلاف جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:این اے 120 ضمنی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا فوج تعینات کرنے کا حکم

ADVERTISEMENT
 
 
 
Ad
 

 

واضح رہے کہ این اے 120کا ضمنی انتخاب 17ستمبر کو شیڈول ہے جس میں 20سے زائد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روز حلقے میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا  ہے۔

 

Category: لاہور
Published on 31 August 2017

قوم والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرے، مریم نواز

 لاہور: 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔

 

مریم نواز نے سماجی رابطوؓ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے والد اور والدہ کی تصویر شیئر کی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اسپتال کے کمرے میں بستر پر لیٹی اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے پاس کھڑے ہیں اور ان کا ہاتھ بیگم کلثوم کے سر پر ہے۔ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہونے والی ہے لہٰذا پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ نواز شریف گزشتہ روز اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن پہنچے ہیں اور عید الاضحیٰ بھی وہیں منائیں گے جبکہ نواز شریف کے دونوں بیٹے بھی لندن میں موجود ہیں۔ رواں ماہ کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن گئی تھیں جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے کچھ ٹیسٹ لیے گئے تھے جس میں بیگم کلثوم نواز کے حلق میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

 

 


Category: لاہور
Published on 19 August 2017

شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

لاہور: 

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور عہدے داروں کو ہدایت ہے کی کہ کسی بھی طرح کی ایسی بیان بازی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اور احترام کے منافی ہو۔

 

ADVERTISEMENT
 
 
 

 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا، لہذا پارٹی رہنما ایسے بیان نہ دیں جس سے قومی اداروں کے احترام پر آنچ آنے کا اندیشہ ہو۔


Category: لاہور
Published on 19 August 2017

لیگی اتحاد کے مشن پر نکلا ہوں،شجاعت

کراچی /لاہور..مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نیک نیتی سے لیگیوں کے اتحاد کا ایجنڈا لیکر کراچی میں رہنماوں سے ملاقات کروں گا۔ اتحاد کے مشن پر نکلا ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔ تمام مسلم لیگی دھڑوں کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔شجاعت نے کہا کہ کراچی میں فنکشنل لیگ کے رہنما پیر پگارا، غوث علی شاہ اوردیگر لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کروں گا۔ قبل ازیں لاہور میں میڈیا سے ۔گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کے 70 ارکان قومی اسمبلی بڑا فیصلے کرنے کے لئے تیار ہیں۔