Category: کراچی
Published on 23 September 2015

کراچی کےمختلف علاقوں سے ’’را‘‘ کے سہولت کار سمیت 8 ملزمان گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ’’را‘‘ کے سہولت کار سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق کراچی کے علاقے میں حب ریور روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں لیاری گینگ وار کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ نوید خواجہ کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ایک اور کارورائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کے سہولت کار عادل انصاری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق ملزم کے ایم سی میں سب انسپکٹر ہے اور اس نے ’’را‘‘کے دہشت گردوں کو پیسے دے کر بھارت بھجوایا


Category: کراچی
Published on 21 September 2015

کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

 کراچی: پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت 15 ہزار 5 سو 89 پولیس اہلکار شہر بھر میں تعینات ہوں گے۔

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے مطابق مویشی منڈیوں میں تاجروں اور خریداروں کے تحفظ کے لیے پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے ہیں۔ شہر بھر کی 3ہزار 113 مساجد ، 224 امام بارگاہوں اور 448 عید گاہوں کے علاوہ اسماعیلی اور بوہری برادری کے 33 جماعت خانوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 15 ہزار 5 سو 89 پولیس اہلکار شہر بھر میں تعینات ہوں گے، 205 ریزرو پلاٹونزاور 456 پولیس موبائلز گشت پر موجود ہوں گی، اس کے علاوہ زونل سطح پربم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس کمانڈوز بھی موجود ہوں گے۔

مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے گی، کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو گھروں یا عوامی مقامات پرکھال جمع کرنے کی اجازت نہیں۔ شہری قربانی کی کھالیں چھیننے کے حوالے سے ون فائیو مدد گار پولیس کو اطلاع دیں


Category: کراچی
Published on 18 September 2015

پاکستان فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں تیسرا ملک بن گیا

برلن: پاکستان میں فضائی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔

پاکستان میں توانائی کی ضروریات اور گاڑیوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے جوکہ ملک میں آلودگی کا بحران بڑھانے کی بنیادی وجہ ہے جس کے باعث سالانہ 80 ہزار افراد علاج کے لیے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور 8 ہزار شدید کھانسی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ 2010 کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال پاکستان میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد فضائی آلودگی کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں چین کا پہلا نمبر ہے جہاں ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جب کہ بھارت کا نمبر دوسرا ہے جہاں ہر سال ساڑھے 6 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جب کہ اس حوالے سے بنگلا دیش چوتھے، نائجیریا پانچویں اور روس چھٹے نمبر پر ہے۔


Category: کراچی
Published on 17 September 2015

مویشی منڈی ؛ جانوروں کو مصنوعی دانت لگا کر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

 کراچی: سپرہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے قربانی کے جانوروں کو مصنوعی دانت لگاکر فروخت کرنے والے 10 رکنی گروہ کو پکڑلیا،

مویشی منڈی کی انتظامیہ نے سختی سے بیوپاریوں کو تاکید کی ہے کہ ایسا کوئی بھی جانور منڈی میں فروخت نہ کیا جائے جس کی قربانی جائز نہ ہو، ملزمان کے قبضے سے35 مویشی بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں مویشی منڈی کی انتظامیہ نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے پاس سے ایک ہزار روپے والے جعلی کرنسی نوٹ بھی موجود تھے جعلساز بیوپاریوں کو دھوکا دے کر جعلی نوٹوں کے ذریعے مویشی خریدرہے تھے، مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر رانا عمران نے کہا ہے کہ وہ ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں کہ مویشی منڈی میں ایسے عناصر پر نظر رکھی جائے اور جعلسازی کی نگرانی کے لیے ہر بلاک میں چیکنگ کی جارہی ہے.

انھوں نے منڈی میں آنے والے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ خریداری سے قبل قربانی کے جانور کا مکمل جائزہ لیں اور اس بات کا اطمینان کرلیں کہ جانور میں مصنوعی سینگ، دانت یا کوئی اور نقص موجود نہ ہو، مصنوعی دانتوں اور سینگوں کو گلو یا چپکنے والی اشیا سے جوڑا جاتا ہے تاہم غور سے دیکھنے پر نقص واضح ہوجاتا ہے کیونکہ جانور کا مسوڑھا نیلا پڑجاتا ہے اور اندازہ ہوجاتا ہے کہ مصنوعی دانت جبڑے سے جوڑے گئے ہیں ۔