Category: کراچی
Published on 19 August 2017

پاکستان میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو ہونے کے واضح امکانات

کراچی: 

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 22 اگست کو ماہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں اور اس صورت میں عید الاضحیٰ  یکم ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔

 

اس ضمن میں منگل کے روزمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ماہر کے مطابق ذی الحج 1438 ہجری کا چاند 21 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے پیدا ہو جائے گا اور اس لحاظ سے 22 اگست کو چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، تاہم اس کا حتمی فیصلہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور سب سے بڑھ کر رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کریں گے۔


Category: کراچی
Published on 20 July 2017

کراچی میں بینک ڈکیتی ، ڈاکو30 لاکھ روپے لوٹ کرفرار

کراچی: 

گلشنِ اقبال بلاک 2 میں ڈاکو نجی بینک سے 30 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

 

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں ڈاکوؤں نے پہلے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اورپھرعملے کو یرغمال بناکربینک میں موجود 30 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈز سمیت عملے سے پوچھ گچھ شروع کردی۔


Category: کراچی
Published on 24 September 2015

کراچی کے علاقے بلال کالونی سے ٹارگٹ کلر گرفتار، سی ٹی ڈی

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلال کالونی میں کارروائی کرکے سہیل ڈاڈا گروپ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے بلال کالونی میں کارروائی کرکے سہیل ڈاڈا گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر علی نواز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پولیس کو شہر بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جب کہ ملزم نے دوران تفتیش 50 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم پولیس پر دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہے اوروہ لیاری میں عزیر بلوچ گروپ ارو بابا لاڈلی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتا رہا ہے جب کہ ملزم ابراہیم حیدری سکھن، شاہ لطیف ٹاؤن اور فیکٹریوں سے بھی بھتہ لیتا رہا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کا تعلق ملیر کے سہیل ڈاڈا گروپ سے ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔


Category: کراچی
Published on 23 September 2015

کے الیکٹرک کا عید الاضحی پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

کراچی: کے الیکٹرک نے عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں لوڈ شینڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے الیٹرک کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں 24 ستمبرسے28 ستمبرکی صبح تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی جب کہ کسی خرابی کی صورت میں کے الیکٹرک کاعملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہےگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین بجلی نہ آنےسے متعلق اطلاع 118 پردیں یا 8119 پرایس ایم ایس کریں جب کہ صارفین کےالیکٹرک کےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ان ایام میں بھی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔