Category: کراچی
Published on 28 August 2015

کراچی سے گرفتار "را" کے 4 ایجنٹ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

راچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے چار ایجنٹوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 ملزمان کو بھی پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے “را” کے گرفتار 4 ایجنٹوں  شفیق عرف پپو، خالد امان، محسن اور ظفر عرف ٹینشن کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ دہشت گردوں کو گزشتہ روز کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتارکیا جن سے کچھ ایسے اکاوٹنس بھی پکڑے گئے ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے زیراستعمال ہیں اور انہوں نے بھارت کے مختلف حصوں سے تربیت بھی حاصل کی جب کہ گرفتاردہشت گرد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے کارروائیاں بھی کرنا چاہتے تھے۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ دہشت گردوں سے تفتیش کے لئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں دیا جائے جس کے بعد عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے منگھو پیر سے گرفتار کئے گئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان جمشید خان ، قسمت شاہ اور حسن خان کو عدالت میں پیش کیا جو اورنگی ٹاؤن میں دھماکے کرنے ، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو قتل کرنے اور محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے جنہیں عدالت نے تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔


Category: کراچی
Published on 27 August 2015

بولان میں ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دھماکا، 3 شرپسند ہلاک

ولان میں بھاگ ناڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے 3 شر پسند ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں بھاگ ناڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شر پسند ریلوے ٹریک پر بم نصب کررہے تھے کہ اس دوران بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے تینوں شر پسند ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شر پسند کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جانے والی ٹرین کو تباہ کرنا چاہتے تھے تاہم ان کی سازش ناکام ہوگئی، دھماکے کے بعد ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہےاور ریلوے ٹریک پر نصب مزید بمبوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔


Category: کراچی
Published on 27 August 2015

حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم کو رینجرز کے حوالے کردیا

کراچی: حساس اداروں نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم  ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز کے حوالے کردیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ابتدائی تفتیش کے بعد سندھ رینجرز کے حوالے کردیا ہے، ڈاکٹرعاصم کو 90 روز کے لیے ربنجرز کے نظربندی مرکز میں رکھنے کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈاکٹرعاصم حسین کی حراست کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے جس میں وفاقی و صوبائی حکومت، رینجرزاوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  ڈاکٹرعاصم کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، گزشتہ روزڈاکٹرعاصم کو نامعلوم افراد ساتھ لے گئے تھے اور انہیں غیر قانونی حراست میں رکھاگیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم کے عہدے پر فائز تھے اور انہیں گزشتہ روز حساس اداروں نے سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کےدفترسےحراست میں لیاتھا ، ان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ، چائنا کٹنگ اور سی این جی اسٹیشنز کو غیر قانونی طور پر لائسنس دینے کے الزامات ہیں۔


Category: کراچی
Published on 26 August 2015

ڈیالہ جیل میں سزائے موت کے 20 قیدی پھانسی گھاٹ سے متصل خصوصی سیل منتقل

راولپندی: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سزائے موت پرعمل درآمد کے لئے 20 قیدیوں کو پھانسی گھاٹ سے متصل خصوصی سیل منتقل کردیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدیوں کی سزاؤں پرعمل درآمد کا تیسرا مرحلہ آئندہ ماہ شروع کیا جارہا ہے،متعلقہ عدالتوں کی جانب سے پھانسی کے منتظر4 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ معطل کردیئے گئے ہیں، ان پرفیصلہ آئندہ ہفتہ متوقع ہے جب کہ صدرمملکت ممنون حسین کے پاس سزائے موت کے 20 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں زیرالتواء ہیں۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اپیلوں پرصدرمملکت کا فیصلہ بھی آئندہ 2 ہفتوں میں متوقع ہے، جیل کے ان 20 سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی گھاٹ کے قریبی سیل میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں اب تک 150 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عمل کیا جاچکا ہے۔