Category: پاکستان
Published on 13 August 2017

چترال میں نئی قدرتی جھیل "بشقارگول" دریافت

ضلع چترال میں  نئی قدرتی جھیل “بشقارگول” دریافت ہوئی جو بہت خوبصورت ہے تاہم اس جھیل تک پہنچنا  انتہائی مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں۔

 

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں “بشقار گول قدرتی جھیل دریافت ہوئی ہے۔ اس جنت ارضی تک پہنچنے کے لیے پہلے چترال سے شندور جاتے ہوئے آخری آبادی ‘سورلاسپور’ جانا  پڑتا ہے۔ اس وادی کے سبزہ زاروں میں  خوبصورت آبشاریں، گنگناتے جھرنے، قدرتی چشمے، خوش رنگ پھول اورجنگلی پھل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

سورلاسپورسے بشقارگول جھیل تک 30 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے، بلندیوں تک پہنچنے کے لیے راستے میں جنگل، اونچی اور مشکل ترین ڈھلوانوں اوریخ بستہ دریا کو پارکرنا ہوگا۔ اس جھیل کے پانی میں قدرت کی خوبصورت مچھلیاں براون ٹراوٹ اورریمبو ٹراوٹ کثرت سے پائی جاتی ہیں جوسیاح شوق سے کھاتے ہیں۔

ADVERTISEMENT
 
 
 

 

بشقارگول جھیل کا شفاف ترین سبزی مائل پانی کا منظرسفر کی ساری تھکاوٹ دور کردیتا ہے، یہ جھیل ہندوکش پہاڑی سلسلے میں سطح سمندرسے تقریبا 10 ہزار500 فٹ کی بلندی پرواقع  ہے اوراس کے اطراف میں برفانی چیتے، آئی بیکس، بھورے ریچھ  اوربھیڑئیے بھی پائے جاتے ہیں۔


Category: پاکستان
Published on 13 August 2017

نوازشریف ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

چنیوٹ: 

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے علم نہیں نوازشریف کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں۔

 

چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ 4 برس سے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں اور غلط افراد کا چناؤ ہے اللہ کا شکر ہے کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اقتدار سے جاتے ہی نوازشریف کو جمہوریت یاد آجاتی ہے

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب سے اپنے عہدے سے برطرف ہوئے انہیں پارلیمنٹ کی یاد آرہی ہے اور وہ حکومت میں رہ کر بھی اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں، مجھے پتا نہیں وہ کیا چاہتے ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ وہ ڈراما رچا کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش میں ہیں۔

 


Category: پاکستان
Published on 20 July 2017

پاک فوج نے بھارت کیجانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزام کومسترد کردیا

اولپنڈی: 

پاک فوج نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزام کو سختی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ور فوج ہے اور اس عمل کو غیر اخلاقی تصور کرتی ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فوج کی درخواست پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا جس میں بھارتی ڈی جی ایم او نے الزام عائد کیا کہ پاک فوج مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے تاہم پاک فوج نے بھارت کے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان آرمی انتہائی پروفیشنل فوج ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو انتہائی غیر اخلاقی تصور کرتی ہے جب کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب بھی ہمارے اپنے پاکستانی کشمیری ہی بستے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج بھارت کی صرف ان چوکیوں کو ہی نشانہ بناتی ہے جہاں سے بے گناہ شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔


Category: پاکستان
Published on 22 September 2015

عمران خان کابڈھ بیر کیمپ پر حملے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی سیم ایچ پشاور کا دورہ

پشاور: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بڈھ بیر حملے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ سانحہ بڈھ بیرمیں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ پہنچے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اوران سے خیریت بھی دریافت کی ،عیادت کے دوران عمران خان نے مریضوں کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے ۔

واضح رہے کہ  پشاور کے قریب انقلاب روڈ پرپاک فضائیہ کے بڈھ بیرکیمپ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد شہید اور29 زخمی ہوگئے تھے۔