Category: پاکستان
Published on 01 September 2014

آنسوگیس کی شیلنگ سےچودھری شجاعت کی حالت غیر

سلام آباد.......آنسوگیس کی شیلنگ سےچودھری شجاعت کی حالت خراب ہوگئی۔چودھری شجاعت کو گھر منتقل کردیا گیاہے۔سابق صدرآصف زرداری نےچودھری پرویزالہٰی کوٹیلی فون کرکے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔


Category: پاکستان
Published on 31 August 2014

اگرایسا کچھ ہوگیا جس کی خواہش نہیں رکھتے تو پھر سالوں تک صفائی دیتے رہیں گے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ طاقت کا استعمال کرکے مظاہرین پر مظالم کیے جاتے رہے تو ہم لاتعلق نہیں رہ سکتے جبکہ اس صورتحال میں اگر ایسا کچھ ہوجائے جس کی خواہش نہیں رکھتے تو پھر سالوں تک صفائی دیتے رہیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اسلام آباد میں جو سانحہ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں اور کل کی کارروائی کےبعد ہماری ساری کوششیں ناکام ہوگئی ہیں تاہم صورتحال میں اب بھی بہتری کی گنجائش ہے، الطاف حسین نے ایسا حل تجویز کیا ہے جس سے نظام کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور اس پر مسلسل مشاورت بھی جاری ہے تاہم جیسے ہی محسوس کیا کہ اب صرف بیانات کےذریعے متاثرہ لوگوں کی دل جوئی نہیں کرسکتے تو پھر اپنا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ جس طرح چیزوں کو کنٹرول کیا جارہا ہے وہ تشویشناک اور خوفناک ہے اگر اس طرح طاقت کا استعمال کرکے مظاہرین پر مظالم کیے جاتے رہے تو ہم لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بریک ڈاؤن تو پہلے سے تھا اب امن کا بھی بریک ڈاؤن ہوگیا ہے، دھرنے کے شرکا وزیراعظم ہاؤس کے باہر جانا چاہتے تھے تو انہیں جانے دیا جاتا، حکومت معاملا ت کو بہتری کی طرف لے کر جائے اسے ملک کی خاطر انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے یہ تمام سیاسی جماعتوں کی آزمائش کا وقت ہے کیونکہ ایسا ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

ایم کیوایم کے رہنما نے کہا کہ اب یہ مسئلہ تیزی سے قومی سلامتی اور استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے جب ایسی صورتحال ہو تو سیاسی رہنماؤں کو پارلیمنٹ کا رخ کرنا چاہئے اور انا کو ایک طرف رکھنا چاہئے جبکہ اگر ہم اس صورتحال کا حل نہیں نکال سکتے تو یہ ہماری کمزوری ہے اور پھر ہمیں سوچنا چاہئے کہ کورکمانڈرز کے اجلاس کیوں بلائے جارہے ہیں اب بھی مذاکرات سے کام چلایا جائے کیونکہ اب ہم حتمی مرحلے میں پہنچ چکے ہیں اس وقت ایسا فیصلہ کرنا ہے جس سے قوم اور ملک کو اس بحران سے نکال سکیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر اس صورتحال میں ایسا کچھ ہوا جس کی کوئی خواہش یا مطالبہ نہیں رکھتا تو پھر ہم سالوں تک اپنی صفائی دیتے رہیں گے۔


Category: پاکستان
Published on 27 August 2014

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہم اپنے آپ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کو تیار ہیں، پرویزرشید

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومتی وفد نے طاہرالقادری سے مذاکرات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف ایف آئی آر کی آمادگی کا اظہار کردیا تھا لیکن شرط رکھی گئی تھی کہ طاہرالقادری معصوم بچوں،خواتین اور بے بس لوگوں کو اپنی یرغمالی سے آزاد کریں اور انہیں گھر جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا نہیں دی جاسکتی لیکن ہم پھر بھی اپنے آپ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تیار ہیں جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ابھی جوڈیشل کمیشن کی مکمل رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی ہے۔

 

Category: پاکستان
Published on 21 August 2014

آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کی جگہ خالد خٹک تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی  جی کی اضافی تعنیات کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی خالد خٹک کو اٖضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب چیمہ نے  ہمارے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے سے انکار کیا اس لئے انھیں تبدیل کر دیا گیا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے خلاف کریک صاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے،   آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے چھٹیوں کے لئے درخواست دی تھی اور وہ چھٹیون پر ہیں۔