نوازشریف ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

چنیوٹ: 

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھے علم نہیں نوازشریف کیا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں۔

 

چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ 4 برس سے نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں اور غلط افراد کا چناؤ ہے اللہ کا شکر ہے کہ چوہدری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اقتدار سے جاتے ہی نوازشریف کو جمہوریت یاد آجاتی ہے

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب سے اپنے عہدے سے برطرف ہوئے انہیں پارلیمنٹ کی یاد آرہی ہے اور وہ حکومت میں رہ کر بھی اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں، مجھے پتا نہیں وہ کیا چاہتے ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ وہ ڈراما رچا کر اپنا جرم چھپانے کی کوشش میں ہیں۔