امیرمقام کا عمران خان اور پرویز خٹک کو ہتک عزت کا نوٹس

پشاور: 

وزیراعظم كے مشیر امیر مقام نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

 

وزیراعظم كے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا كے صوبائی صدر امیر مقام نے تحریک انصاف كے چیرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک كو  50،50 كروڑ روپے كے ہتک عزت كے نوٹس بھجوا دییے ہیں، نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک غیر حقیقت پر مبنی اور من گھڑت بیانات واپس لیتے ہوئے 14 دن كے اندر اندرغیرمشروط معافی مانگیں  ورنہ ان كے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

امیر مقام كی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں كہا گیا ہے کہ عمران خان نے 3 اگست2017 كو نجی ٹی وی انٹرویو میں امیر مقام پر جھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت اور توہین آمیز الزامات عائد كركے ان كی شہرت اور سیاسی ساكھ كو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عائشہ گلالئی كے الزامات كے جواب میں  عمران خان نے جھوٹ بولا كہ اس سب كے پیچھے امیر مقام ہے جب کہ پرویز خٹک نے بیان دیا كہ عائشہ گلالئی كو امیر مقام نے پی ٹی آئی كی بدنامی كیلئے خریدا ہے۔

ADVERTISEMENT