Category: میرپور
Published on 06 September 2015

سری نگرمیں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، لاٹھی چارج سے متعدد زخمی

سری نگر: پاکستان سے والہانہ محبت کااظہار کرنے کے لیے کشمیرنوجوان ایک بار پھرسے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے، فضاکشمیر بنے گاپاکستان،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اور  پاکستان سے بھرپورمحبت کا اظہار کیا گیا۔

سیکولرملک ہونے کے دعویداربھارت کی فوج نے مظاہرین پرشدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کیاجس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدکشمیری نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستان کاجھنڈا لہرایا اورپرجوش نعرے لگا کر پاکستان سے محبت کااظہار کیا ۔

دوسری طرف راجوری میں میں بے لگام قابض فورسزنے شادی گھر پر دھاوا بول کربالاکوٹ سے آنے والے باراتیوں اوردلہن سمیت سب کوتشدد کا نشانہ بنایا،مجاہدین کے چھپے ہونے کے بہانے سے گھر کی تلاشی کے دوران سامان کی توڑپھوڑکی گئی۔

باراتیوں کو 2گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ میں دیے جانے والے اس بیان کو یکسر ردکر دیاہے جس میں گیاگیاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر 6 برس بعد انتخابات کرائے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں کرائے جانے والے نام نہادانتخابات حق خودارادیت کاہرگزنعم البدل نہیں۔متحدہ جہادکونسل کے چیئرمین اورحرب المجاہدین کے امیرسید صلاح الدین نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے اردگردآہنی دیوار لگاکر اسے مکمل طورپرایک جیل خانے میں تبدیل کر نے کی سازشوں میں مصروف ہے۔