Category: پاکستان
Published on 15 September 2017

امیرمقام کا عمران خان اور پرویز خٹک کو ہتک عزت کا نوٹس

پشاور: 

وزیراعظم كے مشیر امیر مقام نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

 

وزیراعظم كے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا كے صوبائی صدر امیر مقام نے تحریک انصاف كے چیرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک كو  50،50 كروڑ روپے كے ہتک عزت كے نوٹس بھجوا دییے ہیں، نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک غیر حقیقت پر مبنی اور من گھڑت بیانات واپس لیتے ہوئے 14 دن كے اندر اندرغیرمشروط معافی مانگیں  ورنہ ان كے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

امیر مقام كی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں كہا گیا ہے کہ عمران خان نے 3 اگست2017 كو نجی ٹی وی انٹرویو میں امیر مقام پر جھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت اور توہین آمیز الزامات عائد كركے ان كی شہرت اور سیاسی ساكھ كو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، عائشہ گلالئی كے الزامات كے جواب میں  عمران خان نے جھوٹ بولا كہ اس سب كے پیچھے امیر مقام ہے جب کہ پرویز خٹک نے بیان دیا كہ عائشہ گلالئی كو امیر مقام نے پی ٹی آئی كی بدنامی كیلئے خریدا ہے۔

ADVERTISEMENT

Category: پاکستان
Published on 27 August 2017

جھنگ میں تھانے کے اندر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق

جھنگ: 

تھانہ اٹھارہ ہزاری میں بیوی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو رہا کرنے پر احتجاجاً خود سوزی کرنے والا صفدر نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

 

 جھنگ میں تھانہ اٹھارہ ہزاری میں پولیس کے رویئے سے تنگ آکر خود سوزی کرنے والا شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کی زیادتیوں اور بااثر ملزمان کو رشوت لے کر رہا کرنے کے خلاف ہلاک شخص کے لواحقین نے احتجاج کرکے سڑک بلاک کردی جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔

5 مرلہ اسکیم جبوآنہ کے رہائشی صفدر نے چند روز قبل تھانہ اٹھارہ ہزاری میں اپنی بیوی سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف درخواست دی تھی، تاہم مبینہ طور پر پولیس حکام نے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جب کہ گرفتار ملزمان کو رشوت کے عوض رہا کردیا گیا جس پر صفدر نے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر تھانے کے اندر ہی خود کو آگ لگا دی۔

ADVERTISEMENT
 
 

 

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صفدر کو  ٹی ایچ کیو ہسپتال 18ہزاری منتقل کیا گیا لیکن حالت مزید بگڑنے پر ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا تھا تاہم خود سوزی کرنے والا شخص صفدرجانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق صفدر کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے والے ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اور تحقیقاتی افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔


Category: پاکستان
Published on 23 August 2017

دوستوں سے شرط لگا کر دریا میں کودنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

ایبٹ آباد: 

دوستوں سے شرط لگا کر دریا میں چھلانگ لگا کر ڈوبنے والے نواجوان کی لاش دریائے جہلم سے نکال لی گئی۔ 19 سالہ علی ابرار کی لاش ریسکیو 1122 کوٹلی ستیاں سیکشن کے اہلکاروں نے تلاش کی جسے ایبٹ آباد پولیس کے حوالے کیا جب کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔


Category: پاکستان
Published on 13 August 2017

آرمی چیف نے واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا

آرمی چیف نے واہگہ بارڈر پر ایشیا کا سب سے بلند پرچم لہرا دیا

پرچم کے سب سے اوپری کنارے پر ’’اللہ اکبر‘‘ بھی کندہ ہے ۔ فوٹو: فائل

پرچم 400 فٹ بلند اور 120 فٹ لمبا ہے جب کہ اس کی چوڑائی 80 فٹ ہے