Published on 28 August 2015

اسلام آباد: پاکستان نے سرحدی جارحیت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھوان کو طلب کر کے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولا ب

اسلام آباد: پاکستان نے سرحدی جارحیت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھوان کو طلب کر کے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ  اور گولا باری پر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر ٹی سی راگھوان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت سیز فائر2002 کے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اشتعال انگیزی بند کرے۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر سرحدی جارحیت کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سیکیورٹی کونسل سمیت اقوام متحدہ کے ہرفورم پرمسئلے کو اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر گزشتہ کئی روز سے بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا سلسلہ جاری ہے اورآج سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولا باری کے نتیجے میں 9 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے۔


Published on 28 August 2015

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد: اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 40 پیسے تک کمی کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 40 پیسے، پیٹرول 6 روپے 14 پیسے، ہائی آکٹین 7 روپے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے، اور مٹی کا تیل 7 روپے 7 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری جائزے کے بعد وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد وزریراعظم نوازشریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے جب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم ستمبرسے ہوگا۔


Published on 27 August 2015

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفوں کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف متحد ہونا کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ارکان کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے وائس چیرمین خورشید شاہ کےدرمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور الیکشن کمیشن کے صوبائی ارکان کے استعفوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ارکان سے استعفوں کا مطالبہ کردیا۔

ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اور پی ٹی آئی کا مؤقف یکساں ہیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان متنازع ہوچکے ہیں اور ان کی موجودگی کا اب کوئی جواز نہیں لہٰذا انہیں مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنا خطرناک ہے یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دیکھے ملک میں کیا ہورہا ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شفاف الیکشن سب کی ضرورت ہے لیکن الیکشن کمیشن کے ارکان کا رویہ منصافانہ نہیں اور یہ ارکان پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں ہیں اس لیے انہیں اپنی ذمے داریاں نبھانے میں ناکامی پرمستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات بھی متنازع ہورہے ہیں۔


Published on 26 August 2015

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے میدان میں بھی شاندار کامیابی

لندن: تعلیم کے زیور کو عام کرنے والے ملالہ یوسف زئی کو جب نوبل انعام سے نوازا گیا تو کئی لوگوں نے ان کی صلاحیتوں پر شک کا اظہار کیا لیکن اب برطانیہ میں جی سی ایس ای کے امتحان میں کئی اے اور اے ون گریڈ لے کر انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہی اس انعام کی موزوں ترین حق دار تھی۔

ملالہ یوسف زئی کے والد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے جی سی ایس ای اور آئی جی سی ایس ای کے امتحاتات کے نتائج کو لگایا تواسے دیکھنے والے ملالہ یوسف زئی کی صلاحیتوں کے معترف ہوئے بنا نہ رہ سکے۔ ملالہ یوسف زئی نے ان امتحانات میں 6 اے پلس اور 4 اے گریڈ حاصل کر کے اپنی ذہانت اور محنت کا ثبوت فراہم کردیا جب کہ ان کے والد کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ انہیں اور ملالہ کی والدہ کو اپنی بیٹی پر فخر ہے۔

18 سالہ ملالہ یوسف زئی برمنگھم کے ایجبسٹن ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے سائنس مضامین میں اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیے ہیں۔ ملالہ نے بائیالوجی، کیمسٹری ، فزکس اور مذہبی تعلیم میں اے پلس گریڈ جب کہ تاریخ، جیوگرافی، انگلشن لینگویج اور انگلش میں اے گریڈ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو گزشتہ سال نوبل کے امن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام حاصل کرنے والی خاتون بن گئیں۔