Category: حیدرآباد
Published on 17 September 2015

بلوچستان میں خوف کی فضا کا خاتمہ ہوگیا، کمانڈرسدرن کمانڈ

کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں خوف کی فضاء کو ختم کردیا اب ہر جگہ پاکستان ہی پاکستان نظر آتا ہے۔  

کوئٹہ میں نیب بلوچستان کی جانب سے منعقدہ  سیمینار سے خطاب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہےکہ بلوچستان کاہاتھ سے نکل جانے کا تاثر زائل ہوگیا ہے اور اب ہرطرف پاکستان ہی پاکستان نظرآتا ہے، وہ بلوچستان کے حالات میں بہتری کو یہاں کے عوام کے نام کرتے ہیں۔ بلوچستان کےلوگوں کےدلوں میں پاکستان کہیں چھپاہواتھا، انوہں نے جب پکارا توہرشخص مرضی سے قومی پرچم لےکرنکل پڑا۔

کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی مٹھی میں ہمارے ملک کا مستقبل ہے، آج کے طلبہ ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ کرپشن کے خاتمے میں طلبہ کلیدی کردارادا کرسکتےہیں، بچوں کو اس قابل کیا جائے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف اپنے والدین سے سوال کرسکیں


Category: حیدرآباد
Published on 31 August 2015

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار نیپا کے قریب اتوار بازار میں ڈیوٹی پرمامور تھے کہ موٹرسائیکل پرسوارنا معلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شناخت نظام حسین اور محمد شیر کے نام سے ہوئی ہے۔


Category: حیدرآباد
Published on 30 August 2015

ملتان: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت ناگزیر ہے۔ یہ بات انھوں نے آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے صدور، جنرل سیکریٹریز کے اجلاس میں ٹیلی فونک خطاب می

ملتان: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت ناگزیر ہے۔

یہ بات انھوں نے آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے صدور، جنرل سیکریٹریز کے اجلاس میں ٹیلی فونک خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ بھارت فوجیں سرحد پر لے آیا ہے ہمیں بھی چاہیے کہ اس کے مقابلے میں فوج کھڑی کر دیں جس طرح میں اپنے دور اقتدار میں بھارت کے خلاف فوجیں سرحد کے قریب لے گیا تھا اور بھارت کو دراندازی کی جرأت نہیں ہوئی، فوج نے آپریشن کر کے را کے دست راست لوگوں کے خلاف جو کارروائی کی وہ وقت کی ضرورت تھی، پاکستان میں تیسری سیاسی قوت جلد نمودار ہوگی


Category: حیدرآباد
Published on 27 August 2015

باجوڑایجنسی میں بم دھماکے سے قبائلی رہنما جاں بحق

خار: تحصیل نواگئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے مقامی قبائلی رہنما ملک رحیم گل جاں بحق ہوگئے۔

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی کے گاؤں چمرکنڈ میں شر پسندوں نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کو اس وقت ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جب مقامی قبائلی رہنما ملک رحیم گل گاڑی میں وہاں سے گزر رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ جب کہ ملک رحیم گل جاں بحق جب کہ گاڑی میں سوار دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا جہاں ملک رحیم گل کی میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے باجوڑ میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے چند روز قبل بھی 2 قبائلی عمائدین اسی طرح بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے۔