پاکستان سپرلیگ؛ شعیب اختر فرنچائز ٹیم خریدیں گے

شعیب اختر نے پاکستان سپرلیگ کی ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا، سابق پیسر کے مطابق پاکستانی بیٹسمین روتے ہوئے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں،4 سال کی کرکٹ باقی تھی پھر بھی میں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

انھوں نے یونس خان کو بھی ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ماضی کے برق رفتار بولر شعیب اختر نے بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس ضمن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی اور پی ایس ایل کی ایک ٹیم خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پورا پاکستان بہت پرجوش ہے۔

پی ایس ایل بہت بڑا ایونٹ اور پاکستان کا برانڈ ہے ،سب ملکرکامیاب بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ یکساں سلوک کرے، تینوں کو پی ایس ایل میں کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے، محمد عامر کو اپنی ٹیم میںکھلانا چاہتاہوں۔ ایک سوال پرشعیب اختر نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی بیٹسمین روتے ہوئے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں،4 سال کی کرکٹ باقی تھی پھر بھی میں نے ریٹائرمنٹ لے لی