سلمان بٹ کرکٹرز کے دل میں نرم گوشہ پانے کیلیے کوشاں

سلمان بٹ نے قومی کرکٹرزکے دل میں نرم گوشہ پانے کیلیے کوشش شروع کر دی، گذشتہ روز انھوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کے دوران جذباتی انداز میں اپنی سابقہ غلطیاں تسلیم کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف کو اب تک قومی کرکٹرز نے معاف نہیں کیا ہے، اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران ویسے تو انھیں کسی کے سامنے آنے کی اجازت نہیں مگر ایسا ہوجائے تو اچھا ردعمل نہیں ملتا، اپنے لیے نرم گوشہ بنانے کیلیے سلمان بٹ نے تو باضابطہ کوششوں کا بھی آغاز کر دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز سابق کپتان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹی ٹوئنٹی قائد شاہد آفریدی سے ملاقات کی، انھوں نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد غلطی تسلیم نہ کرنا غلطی تھی۔