Category: گجرات
Published on 24 September 2015

بھمبرالائیڈ سکول میں غلطی سے گولی چلنے سے نائب قاصد زخمی

بھمبر ( بیورورپورٹ) الائیڈ سکول بھمبر کیمپس میں آتشیں اسلحہ سے غلطی سے فائر ہوجانے کے باعث سکول کا چپڑاسی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ گولی ایک خاتون ٹیچر کی ٹانگ کو بھی گولی چھو کرگزر گئی وہ بھی معمولی زخمی ہوئی واقعہ چپراسی کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا بیان کیا جاتا ہے پولیس تھانہ سٹی بھمبر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ۔ زخمی چپڑاسی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق نہم کلاس کا طالب علم بچہ جو کے پرنسپل کا عزیز بتایا جاتا ہے واقعہ کے بعد صدمہ کی حالت میں صوفہ پر نیم بے ہوش ہوگی


Category: گجرات
Published on 24 September 2015

مسلم لیگ ن میں کو ئی اختلاف نہیں، فیصل جاوید

بھمبر (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بھمبر کے ضلعی میڈیا کوارڈی نیٹر چوہدری فیصل جاوید اور مرکزی راہنما چوہدری علی رضا بابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر کے خلاف تمام تر سا زشیں ناکام بنا دی جائیں گی ن لیگ میں کو ئی اختلاف نہیں ہے راجہ فاروق حیدر اور چوہدری
طارق فاروق کو آپس میں لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیںگے یہ سازش مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے کے لیے کی جارہی ہے ان کے خلاف سازش کرنے والوں کے عزائم ناکام بنادیں گے راجہ فاروق حیدر خان، ہمارے قائد اور چوہدری طارق فاروق کے حکم پر سرتسلیم خم کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے کارکن ساتھی کردار ادا کریں دونوں راہنمائوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے مسلم لیگ ن پوری طرح متحد ہے اور آنے والا الیکشن بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مضبوط حکومت بنائے گی اور پھر ضلع بھمبر سمیت خطہ میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز اور نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی کا دور شروع ہوگا ۔


Category: گجرات
Published on 24 September 2015

رواں برس سیلفی لینے کی کوشش میں 12 افراد جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے، رپورٹ

سیلفی‘‘ اب صرف ایک تصویر کا اسٹائل ہی نہیں بلکہ جنون کی حد تک لوگوں کے سروں پر سوار ہے اور اکثر لوگ خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کی کوششوں میں اپنی جان تک گنوا بیٹھے ہیں جب کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بھی سیلفی لینے کی کوششوں مرنے والوں کی تعداد رواں برس شارک مچھلی کے حملے میں مرنے والوں سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔

بچے سے لے کر بڑے اور یہاں تک کہ بوڑھوں تک سب ہی اس ’’سیلفی‘‘ کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس کے سحر میں کچھ اس طرح جکڑے ہوئے ہیں کہ سیلفی لینے کے لیے نہ ہی وقت دیکھا جاتا ہے اور نہ جگہ، چاہے بس اسٹینڈ، شاپنگ مال، کوئی تفریحی مقام ہو یا کوئی ہوٹل، دوستوں کے ساتھ ہوں یا فیملی کے ساتھ بس موبائل نکالا اور سیلفی لینا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس جنون نے اب تک کئی افراد کی جان لے لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے رواں سال شارک مچھلی کے حملوں میں اتنے افراد نہیں مارے گئے جتنے سیلفی لیتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلفی لیتے ہوئے 12 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور شارک کے حملوں میں صرف 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ سیلفی کے باعث مرنے والوں کی وجہ خطرناک مقامات پر کھڑے ہوکر سیلفی لینا ہے۔سیلفی‘‘ اب صرف ایک تصویر کا اسٹائل ہی نہیں بلکہ جنون کی حد تک لوگوں کے سروں پر سوار ہے اور اکثر لوگ خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کی کوششوں میں اپنی جان تک گنوا بیٹھے ہیں جب کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بھی سیلفی لینے کی کوششوں مرنے والوں کی تعداد رواں برس شارک مچھلی کے حملے میں مرنے والوں سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔

بچے سے لے کر بڑے اور یہاں تک کہ بوڑھوں تک سب ہی اس ’’سیلفی‘‘ کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس کے سحر میں کچھ اس طرح جکڑے ہوئے ہیں کہ سیلفی لینے کے لیے نہ ہی وقت دیکھا جاتا ہے اور نہ جگہ، چاہے بس اسٹینڈ، شاپنگ مال، کوئی تفریحی مقام ہو یا کوئی ہوٹل، دوستوں کے ساتھ ہوں یا فیملی کے ساتھ بس موبائل نکالا اور سیلفی لینا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس جنون نے اب تک کئی افراد کی جان لے لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے رواں سال شارک مچھلی کے حملوں میں اتنے افراد نہیں مارے گئے جتنے سیلفی لیتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلفی لیتے ہوئے 12 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور شارک کے حملوں میں صرف 8 افراد ہلاک ہوئے جب کہ سیلفی کے باعث مرنے والوں کی وجہ خطرناک مقامات پر کھڑے ہوکر سیلفی لینا ہے۔


Category: گجرات
Published on 24 September 2015

پاکستان سپرلیگ؛ شعیب اختر فرنچائز ٹیم خریدیں گے

شعیب اختر نے پاکستان سپرلیگ کی ٹیم خریدنے کا اعلان کردیا، سابق پیسر کے مطابق پاکستانی بیٹسمین روتے ہوئے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں،4 سال کی کرکٹ باقی تھی پھر بھی میں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

انھوں نے یونس خان کو بھی ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ماضی کے برق رفتار بولر شعیب اختر نے بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس ضمن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی اور پی ایس ایل کی ایک ٹیم خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ پورا پاکستان بہت پرجوش ہے۔

پی ایس ایل بہت بڑا ایونٹ اور پاکستان کا برانڈ ہے ،سب ملکرکامیاب بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ یکساں سلوک کرے، تینوں کو پی ایس ایل میں کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے، محمد عامر کو اپنی ٹیم میںکھلانا چاہتاہوں۔ ایک سوال پرشعیب اختر نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی بیٹسمین روتے ہوئے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں،4 سال کی کرکٹ باقی تھی پھر بھی میں نے ریٹائرمنٹ لے لی