Category: بہاولپور
Published on 31 August 2015

بہاولپورمیں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

بہاورلپور: عباس نگر میں تھانہ بغداد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بہاولپور کے علاقےعباس نگر میں تھانہ بغداد کی حدود چک 24 کے قریب پولیس ڈکیتی کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے لے جارہی تھی کہ مسلح ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے پولیس وین پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 زیرحراست ملزمان خطیب الرحمن، شفیق الرحمن اورعتیق الرحمن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔