Super User

Super User

In sodales tellus ac erat malesuada ac viverra lectus tempor.

Write on Friday, 15 September 2017

اسلام آباد: 

الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو احکامات جاری کئے ہیں کہ 25 ستمبر کو پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرکے کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری بھی ارسال کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے 25 سمتبر کو کمیشن کے سامنے پیش کریں تاہم اگرعمران خان ضمانت کروالیں تو ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ADVERTISEMENT
 
 
 
Ad
 

 

الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 25 ستمبر کو کیس مقرر کررکھا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کا کیس کسی اور تاریخ کو مقرر کیا جائے۔

 

 
Write on Friday, 15 September 2017

لاہور: 

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے میرے والد کے خلاف صرف سازشیں ہی ہوئیں لیکن عوام نے احتساب کے نام پر ہونے والے انتقام کو مسترد کردیا۔

 

لاہور میں خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس دن سے ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالا سازشی عناصر نے نوازشریف کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا اور 4 سال میں کبھی دھاندلی، کبھی دھرنے اور کبھی پاناما کی سازش کی گئی لیکن عوام نے ہمیشہ کی طرح ہرسازش کو ناکام بنایا جب کہ احتساب کے نام پر انتقام کو تو عوام نے بالکل مسترد کردیا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ لاہور کے حلقے این اے 120 کے جس علاقے میں بھی گئی وہاں میرا شاندار استقبال کیا گیا جو عوام کا نوازشریف سے محبت کا اظہار ہے، جس طرح کارکنوں اور پاکستانی عوام نے میری والدہ کی صحت کے لئے دعائیں کیں اس کا بدلہ ساری زندگی نہیں چکا سکتی، یہ جذبہ اور محبت میرے لیے سرمایہ حیات ہے، امید ہے کہ 17 ستمبر کو بھی لوگ گھروں سے نکلیں گے اور شیر پر مہر لگائیں گے۔

Write on Thursday, 14 September 2017

لاہور: 

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سرابراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے اور اسے مزید بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ لوگوں کو دن دیہاڑے گولیاں ماری گئیں،ڈاکٹر طاہر القادری کو جس طرح بھی مدد کی ضرورت ہوئی کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نوازانتخابی مہم چلا رہی ہیں انہیں سب اختیارات ہیں لیکن عوامی عہدہ نہ رکھنے والے کو انتخابی مہم سے روکا جارہا ہے، میں داتا دربار سلام کرنے جارہا ہوں، مجھے کوئی نہیں روک سکتا، یہ میرا حق ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے پر عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے رویے پر سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو جائیں گے، الیکشن کمیشن کا کام صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا ہونا چاہیے جب کہ الیکشن کمیشن کا رویہ بالکل غیرجانبدار نہیں ہے۔

 

Write on Thursday, 14 September 2017

چنیوٹ: 

نواحی علاقے چک 128 بھٹی والا اور کوٹ خدا یار میں 7 بچوں سمیت 41 افراد میں ایڈز کے موذی مرض کا انکشاف ہوا ہے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقے چک 128 بھٹی والا اور کوٹ خدایار میں 41 افراد میں ایڈز کے مرض کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب محکمہ صحت کے 2 افسران کے درمیان خط کا تبادلہ ہوا اور خط میں کہا گیا کہ رواں برس 20 اور 21 جولائی کو محکمہ صحت کی ٹیم نے چک 128 بھٹی والا کا دورہ کیا اور متعدد افراد کے ایڈز ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے اور وہ نمونے  22 جولائی کو لاہور لیبارٹری میں بجھوائے گئے جہاں 7 بچوں سمیت 41 افراد میں ایڈز کے مرض کی تصدیق ہوئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک میں ایڈزکے سب سے زیادہ مریض کراچی میں ہونے کا انکشاف

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

خط کے متن میں تحریر ہے کہ افسوس ناک انکشاف کے بعد محکمہ صحت کی ٹیموں نے بھٹی والا اور کوٹ خدا یار کا دورہ کیا اور حجاموں کے اوزار چیک کئے گئے جب کہ حجاموں کو انہیں ایڈز سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی مہم بھی چلائی گئی اس کے علاوہ علاقے میں موجود تمام عطائیوں کے کلینک بھی بند کرادیئے گئے۔

خط کے منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب حکومت نے ایڈز میں مبتلا افراد کو سروسز اسپتال لاہور منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور اب تک 7 بچوں سمیت کئی افراد کے علاج کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

Write on Thursday, 14 September 2017

ریاض: 

سعودی عرب نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر ہونے والی ویڈیو اور وائس کالز پر پابندی اگلے ہفتےاٹھانے کا اعلان کردیا۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ایپس یعنی واٹس ایپ،اسکائپ اور فیس بکُ میسنجر سمیت دیگر ایپس کے ذریعے ہونے والی ویڈیو اور آڈیو کالز پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواسہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیلی کمیونی کیشن اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ کرکے انٹرنیٹ کالز بحال کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اور امید ہے کہ اس جدید سہولت سے آئندہ ہفتے شہری مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں نے انٹرنیٹ کالز سروس کے اعلیٰ معیار کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Write on Thursday, 14 September 2017

 اسلام آباد: 

 الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

 

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 توہین رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اکبر ایس بابر کی طرف سے احمد حسن ایڈووکیٹ  اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے، جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتے تو یہاں ہونا چاہیے تھا لہذا الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھائے۔

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ میں آج ہی سماعت ہونی ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے لارجر بنچ بنا دیا ہے جو آج سماعت کرے گا جب کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں، جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے، عمران خان بیرون ملک تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ انہیں ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کیا ہے۔

 
Write on Thursday, 14 September 2017

کوئٹہ: 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کے لیے سوچا اور ترقی کا عمل آگے بڑھایا جب کہ مسلم لیگ (ن) باتیں کم اور کام زیادہ کرتی ہے۔

 

کچھی کینال کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں جب انتشار ہوتا ہے تو ترقی کاعمل رک جاتا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کے لیے سوچا اور ترقی کا عمل آگے بڑھایا، مسلم لیگ (ن) باتیں کم اور کام زیادہ کرتی ہے، یہ صرف کہنے کی بات نہیں بلکہ حقائق سب کے سامنے ہیں، چار برسوں میں نواز شریف نے موٹر وے کا جال بچھایا، ملک میں اب گیس اوربجلی کی صورتحال اب بہت بہتر ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق تو نہیں مگر اس کا احترام کرتے ہیں، اگلے سال جون میں ایک فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ یہ بلوچستان کےعوام پر منحصر ہے کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں، آپ نے اگر ووٹ کے فیصلےصحیح کیےتو اس کے نتائج بھی صحیح ملیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا فرض ہے ماضی کی کوتاہیاں دور کریں، کچھی کینال منصوبہ دو صوبوں میں محبت کامنصوبہ ہے،آئندہ چند برسوں میں بلوچستان کے مسائل مکمل طور پرحل ہوجائیں گے، وہ وقت دورنہیں جب بلوچستان ملک کاامیرترین صوبہ ہوگا، بلوچستان میں پانی کے200ارب روپےکے منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔

ADVERTISEMENT
Write on Thursday, 14 September 2017

اسلام آباد: 

نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور نیب نے ابتدائی طور پر حدیبیہ پیپر ملز کیس پر اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر نیب کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب ہائی کورٹ فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں کل اپیل دائر کرے گا۔

واضح رہے شریف خاندان نے حدیبیہ پیپرملز کیس سے متعلق نیب کے ریفرنسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔