Super User

Super User

In sodales tellus ac erat malesuada ac viverra lectus tempor.

Write on Sunday, 10 September 2017

لاہور: 

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے آرمی میوزیم کا چند دن قبل افتتاح کیا گیا تھا جواب عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہورمیں سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی میوزیم کا چند دن قبل افتتاح کیا تھا جواب عوام کے لئے کھول دیا گیا، میوزیم معاشرے کے لئے اطلاعات اورآگاہی کا ذریعہ ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی میوزیم میں لاہورتحریک پاکستان کی تاریخ اور ورثے کو پیش کیا گیا، میوزیم میں پیش ثقافت کا عنوان قوم کی ’پیدائش نو‘ رکھا گیا جب کہ قائد، مسلح افواج اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت جنگوں کی تاریخ کے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔

ADVERTISEMENT
 
 

 

میوزیم میں شہداء کارنر، نشان حیدرگیلری، سیاچن میں زندگی، کشمیرکارنرسمیت اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار، قوم سازی کی کوششوں اوراقلیتوں کی قربانیوں کا بھی احاطہ کیا گیا۔

 
Write on Sunday, 10 September 2017

نگو: 

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے جبکہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

 

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام انتخابی وعدے محض نعروں تک محدود ہیں، میرٹ شفافیت اور انصاف کی باتیں کرنے والے اپنے کردار اورگفتگو پر بهی غور کریں، سی پیک میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا گیا ہے اورخیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

ریحام خان نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے، خیبر پختونخوا میں بے روزگاری، جہالت اورسماجی مسائل حکومت کے کنٹرول سے باہرہیں اورعوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

Write on Sunday, 10 September 2017

لاہور: 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے کی ایک سال قبل ہی پیشگی اطلاع تھی تاہم ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانتے ضرور ہیں لیکن اتفاق نہیں کرتے۔

 

لاہور کے علاقے اچھرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے ملک کا نقصان ہو لیکن یہاں ہر کوئی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے میں مصروف عمل ہے، اداروں میں کچھ لوگوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور اگر ادارے اپنی حدود سے باہر نکلیں تو نقصان پاکستان کا ہوگا، ملکی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

 

 

 

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک سال قبل ہی آگاہ تھے، ہمیں امید تھی کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہی آئے گا تاہم ہم نے فیصلے کو من وعن قبول کیا لیکن اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، نیب نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ پر ریفرنسز دائر کئے ہیں ابھی کیس چلے گا اور دیکھا جائے گا اور 12 ستمبرکو ہونے والی سماعت میں اچھے نتائج کی توقع ہے۔

 

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد شریف خاندان کے لئے مشکل حالات پیدا ہوئے تاہم مریم نواز اور ان کی والدہ نے کٹھن حالات میں سیاسی سفر کا آغاز کیا، این اے 120 میں کامیابی کلثوم نوازکی منتظر ہے،  ہمیں نوازشریف کا ہرفیصلہ قبول ہے اور وہ جسے قائد بنائیں گے وہی ہمارا قائد ہوگا۔

 

Write on Sunday, 10 September 2017

لاہور: 

سابق قومی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ہوم گراﺅنڈ پر کھیل کر نوجوان پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، پی سی بی اور نجم سیٹھی نے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں، چیمیئنز ٹرافی کے بعد ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ورلڈ الیون کی بیٹنگ بہت اچھی ہے، پلیئرز قذافی اسٹیڈیم کی کنڈیشنز سے پوری طرح ہم آہنگ ہیں۔

 

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

آل راؤنڈر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ اپنے کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرکے خود کو منوائیں۔ ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، پلیئرز کو اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صورتحال کے مطابق کھیل پیش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر فٹ ہوں، پروفیشنل کا کام پرفارم کرنا ہے، جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

 
Write on Sunday, 10 September 2017

 کراچی: 

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے۔

 

ایکسپریس نیوزکے مطابق اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد ڈاکٹرعاصم حسین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 601 سے علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرعاصم کا نام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ADVERTISEMENT
 
 

 

ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے کیسز زیرِ سماعت ہیں تاہم شیڈول کے مطابق وہ 7 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔

 
Write on Sunday, 10 September 2017

ینگون: 

ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے میانمار کی متعدد ویب سائٹس ہیک کرلیں۔

 

میانمار حکومت کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کیخلاف بطور احتجاج متعدد سرکاری و غیرسرکاری ویب سائٹس ہیک کرلیں۔ میانمار کے ڈائریکٹر آئی ٹی اور سائبر سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یو نائنگ موئی نے کہا کہ سائبر حملوں کا آغاز 31 اگست سے ہوا جو تاحال جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں، شبہ ہے کہ یہ مہم ترک ہیکرز کی جانب سے چلائی جارہی ہے، ویب سائٹس کو ہیک کرنے کے بعد ان پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کے پیغامات درج کیے گئے ہیں۔

 

ADVERTISEMENT
 
 

 

میانمار کے آئی ٹی حکام نے بتایا کہ ہیک ہونے کے تھوڑی دیر بعد ویب سائٹس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے اور مزید حملوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ برمی میڈیا کے مطابق میانمار کے ہیکرز نے بھی جواب میں ترکی کی سرکاری و غیرسرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

 
Write on Sunday, 10 September 2017

لاہور: 

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نے نوازشریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔

 

حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران ماڈل ٹاؤن میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور وکلاء کنونشن تاریخ ساز تھا جس پر شرکاء اور منتظمین کو مبارکباد دیتی ہوں، وکلاء کنونشن سے پوری دنیا اور باالخصوص مخالفین کو مضبوط پیغام گیا جب کہ کنونشن میں وکلاء کی بڑی تعداد کی شرکت نے ہمیں حوصلہ دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کنونشن اتنا بھرپور تھا کہ مخالفین کو کہنا پڑا کہ لیگی ورکرز کو کالے کوٹ پہنچائے گئے جب کہ عوام کی بڑی تعداد نے نوازشریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹے سے پیسے لینے میں کیا انہونی ہے کہ ایک سال تک خاندان کی تذلیل کی گئی جب کہ نااہل اس بات پر کیا کہ چھوٹے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی، نواز شریف کا نہ ہی پاناما پیپرز میں نام تھا اور نہ ہی کرپشن کا کوئی الزام تھا، ایک مقدمہ میں 4 بار فیصلہ آیا اور اب پانچویں مرتبہ فیصلہ آئے گا۔

ADVERTISEMENT
 
 

 

 

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے مفاد اور ترقی کی بات کرتے ہیں، نواز شریف اگر اتنے ہی کرپٹ تھے تو یہ الزامات کو ثابت کرتے،اقامے پر نااہلی کا مطلب ہے نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں تھا جب کہ جے آئی ٹی کے ہیرے بھی ایک پائی کی کرپشن نہیں نکال سکے، سزا دینے کے بعد کیس نیب کو بھیجا گیا ہے جب کہ گھریلو معاملات کھول کر ایک خاندان کی تذلیل سپریم کورٹ کے شایان شان نہ تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ کامیاب ترین وکلا کنونشن دیکھ کر مخالفین کو بھی چپ لگ گئی، مخالفین کی جانب سے پراپگینڈہ کیا گیا  کہ کارکنوں کو کالا کوٹ پہنا کر لائرز کنونشن میں لا یا گیا تاہم وکلا کی بڑی تعدا د نے کنونشن میں شرکت کر کے حیران کردیا اور حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا میڈیا ٹرائل کرکے ہمارے خلاف مہم چلائی گئی جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نواز شریف پاکستان کی ترقی کی بات کرتے ہیں اس لیے ان کے خلاف فیصلہ آیا جب کہ پاکستان کی تاریخ میں عوام نے فیصلے پر فوری رد عمل دیا۔

 
Write on Saturday, 09 September 2017

سکھر: 

سندھ میں مہاجروں پر مظالم کا الزام لگانے پر پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

 

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فاروق ستار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، سب کو پتا ہے کہ ان لوگوں کے عزائم کیا ہیں، فاروق ستارکو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، وہ اپنے اس بیان پر معافی مانگیں، کیا مہاجروں سے روہنگیا مسلمانوں جیسا سلوک ہورہا ہے، درحقیقت بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے، یہ لوگ کبھی نئے صوبے کی بات کرتے ہیں اور کبھی کچھ اور کہتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‏مردم شماری پر ہم نے کہا تھا کہ ایک ڈیٹا فارم انتظامیہ کے پاس بھی ہونا چاہیے، بے نظیر قتل میں نامزد دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا، ‏آصف زرداری کو کرپشن ریفرنس سے بری کردیا گیا لیکن ان کے جیل میں گزارے گئے دس سالوں کا حساب کون دے گا۔

 

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں اور سندھ میں مہاجروں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔