Super User

Super User

In sodales tellus ac erat malesuada ac viverra lectus tempor.

Write on Tuesday, 12 September 2017

ومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامرکے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عامرکے گھربیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پروہ خوشی سے نہال ہیں۔ فاسٹ بالر نے بیٹی کی پیدائش کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردی۔

Shukar Allhumdulilah blessed with the Rehmat of Allah			  </div>
			  		
				<div class=

Write on Tuesday, 12 September 2017

اسلام آباد: 

چکری انٹرچینج کے قریب مسافروین اورٹرالرمیں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

 جھنگ سے راوالپنڈی آنے والی وین چکری انٹر چینج کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جس کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد 20 زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا۔

سی ایم ایچ کے طبی عملے نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ 8 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ADVERTISEMENT
 
Write on Tuesday, 12 September 2017

دمشق: 

شام کے صوبے دیر الزور میں امریکا اور روس کے فضائی حملوں میں کم از کم 28 عام شہری ہلاک ہو گئے۔

 

شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق داعش کے خلاف برسرپیکار امریکی عسکری اتحاد اور روس کے جنگی طیاروں نے مختلف اوقات میں شامی صوبے دیر الزور میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 28 شہری ہلاک ہو گئے۔

تنظیم کے سربراہ رمی عبدالرحمان نے بتایا کہ دریائے فرات کے کنارے آباد کے ایک گاؤں پر امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں روسی جنگی طیاروں نے بھی دریائے فرات کے قریب آباد خیموں کو نشانہ بنایا جس میں 5 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوئے۔

ADVERTISEMENT
 
 

 

خیال رہے کہ دیرالزور شام میں داعش کا آخری بڑا ٹھکانہ ہے اور امریکی عسکری اتحاد، روس اور شامی افواج صوبے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Write on Tuesday, 12 September 2017

دبئی: 

اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اسمارٹ فونز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے سام سنگ اور ایپل کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

 

رپورٹس کے مطابق گزشتہ مہینوں کے دوران نوکیا نے تین نئے اسمارٹ فونز لانچ کیے تھے جن میں نوکیا تھری، فائیو اور سکس شامل تھے اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوکیا اپنا اب تک کا بہترین اسمارٹ فون ’’نوکیا 8‘‘ متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے فیچرز آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سطح کے ہوں گے تاہم اس کی قیمت ان دونوں فونز کے مقابلے میں تقریباً آدھی یعنی 460 ڈالر (48 ہزار پاکستانی روپے) ہو گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوکیا اپنی ساکھ اور کم قیمت کی وجہ سے جنوبی کورین کمپنی سام سنگ اور امریکا کے ایپل کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نوکیا 8 کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اس کے اسکرین کا سائز 5.3 انچ ہوگا جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر لگایا گیا ہے، 4 جی بی ریم کے ساتھ اس کی رفتار کافی تیز ہو گی۔ فون کی داخلی (انٹرنل) میموری 64 جی بی ہو گی جس میں کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک اضافہ کیا جا سکتا ہے

Write on Tuesday, 12 September 2017

 اسلام آباد: 

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمارے رہنماؤں اور پارلیمنٹرینز کی زندگیوں کو خطرات ہیں جب کہ صوبائی حکومت ہمارے رہنماؤں کے قتل کے بعد خالی نشستیں چاہتی ہے۔

 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کے ایجنڈا میں 80 فیصد حصہ ایم کیو ایم پاکستان کا تھا، جاگیرداروں کو ملنے والی بے پناہ زمینوں کی تقسیم بڑا مسئلہ ہے، زمین کی تقسیم کے لیے سب سے پہلے ایوب خان نے اقدامات کیے جب کہ دوسری کوشش ذوالفقار علی بھٹو نے کی تاہم ان کے اپنے ساتھیوں نے مزاحمت کی، سیاسی وڈیروں اور جاگیرداروں نے ان اقدامات کو ناکام بنا دیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پرانے جاگیرداروں نے نئے جاگیرداروں کی ایک نئی کھیپ بھی تیار کر لی ہے تاہم زمینی اصطلاحات کے بغیر موروثی سیاست کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور پارلیمنٹرینز کی زندگیوں کو خطرات ہیں، صوبائی حکومت ہمارے رہنماؤں کے قتل کے بعد خالی نشستیں چاہتی ہے جب کہ خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کی تحقیقات ہونا چاہیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔

Write on Tuesday, 12 September 2017

پشاور: 

 ہائی کورٹ نے ایم ڈی خیبر بینک کی بر طرفی روکنے کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

 

پشاور ہائی کورٹ میں ایم ڈی خیبر بینک کی برطرفی حوالے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ برطرفی کا نوٹس غیرآئینی اور غیر قانونی ہے،  3 سالہ بہترین کارکردگی پرمدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع دی جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایم ڈی کو یوں ہٹائے جانے کا اختیار حکومت کو ہے جب کہ کیا ایم ڈی کو وزیر خزانہ سے ناراضگی پر ہٹایا گیا جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ایم ڈی خیبربینک کو قانون کے مطابق برطرفی کا نوٹس دیا گیا۔

 

 

عدالت نے ایم ڈی خیبر بینک کی بر طرفی کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سےجواب طلب کرلیا۔

Write on Tuesday, 12 September 2017

کراچی: 

 سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1336 ڈالر فی اونس ہونے کے باعث پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 257 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور دیگر شہروں کی مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت گھٹ کر 52 ہزار 800اور 10گرام 45 ہزار 257 روپے رہ گئی۔

واضح رہے کہ سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، چاندی کی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 790 اور 10 گرام 17.14 روپے گھٹ کر 660 روپے رہ گئی، چاندی کی عالمی قیمت 17.81 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Write on Tuesday, 12 September 2017

لاہور: 

آزادی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنالیے ہیں۔ 

 

پاکستان کے شہر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم  میں کھیلے جارہے آزادی کپ سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈپلسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا جب کہ فخر نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے مورنی مورکل کو پہلی 2 گیندوں پر 2 چوکے لگاکر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا لیکن چوتھی ہی گیند پر مورکل نے انہیں پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور پہلی ہی گیند چوکا لگایا۔

K2 User