پاکستان عوامی تحریک گجرات کے زیر اہتمام پاک فو ج کے آپر یشن ضرب عضب کے حق میں جی ٹی ایس چوک گجرات سے ریلی نکالی گئی

گجرات ( ) پاکستان عوامی تحریک گجرات کے زیر اہتمام پاک فو ج کے آپر یشن ضرب عضب کے حق میں جی ٹی ایس چوک گجرات سے ریلی نکالی گئی جس میں عوام الناس ،پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنا ن نے شرکت کی مظاہرین نے پاک فوج کے حق اور دہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہر ین نے پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں پاک افواج کے حق اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک گجرات چوہدری سمیع اللہ وڑائچ نے کہا کہ پا ک افواج نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں اور موجودہ آپریشن ضرب عضب ضرب حق ہے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقاء کے لیے بہت ضروری ہے پاکستان سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ دہشت گرد دھرتی کا ناسور ہیں ۔ بلال مصطفوی نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اس وقت ملک کو دو قسم کی دہشت گردی کا سامناکرنا پڑھ رہا ہے مسلح دہشت گردی جس کو پاک فوج کچل رہی ہے اور دوسری سیاسی دہشت گردی کا سامنا ہے جسکو کچلنے کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستانی قوم کردار ادا کررہی ہے۔ سلیم رضا نے کہا کہ قائد تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت کی روشنی میں پورے ملک میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس کا مقصد پاک فوج سے اظہار یکجہتی ہے ہم افواج پاکستان اور انکی قربانیوں کی سلام پیش کرتے ہیں افواج پاکستان نے جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا پاک افواج نے آگے بڑھ کر پاکستانی کی قوم کی امنگوں کی مطابق کام کیا زلزلہ ہو سیلاب ہو ، دہشت گردی یا قدرتی آفت پاک افواج نے پاکستانی قوم کو ہر مشکل سے نکالا۔ اکبر غزالی نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ بوڑھا، جوان پاک فوج کے ساتھ ہے ہم پاک فوج کی اس دھرتی کے لیے قربانیاں لازوال ہیں ہم افواج پاکستان کو قربانیاں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریلی سے چوہدر امجد اقبال، مظہر حسین قادری، احسن ایاز 

Read 2667 times