عوام سستے داموں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین

گجرات (نمائندہ جذبہ) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ عوام سستے داموں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے پنجاب بھرمیں قائم سینکڑوں سستے رمضان بازاروں کے ذریعے شہریوں کو معیاری اشیائے خرودونوش فراہم کی جار ہی ہیں۔ ان خیالا ت کاا ظہار انہوں نے رمضان بازار ریلوے روڈ اور رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ‘ ایم این اے چودھری جعفر اقبا ل ‘ اے سی وقار حسین‘ اودیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر خوراک نے اچانک دورہ کے موقع پر رمضان بازاروں میں قائم سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کے لئے موجود افرادسے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا صوبائی وزیر نے ہدایت کی تمام رمضان بازارں میں تازہ پھل ‘ سبزیاں گوشت اور دیگر اشیائے خوردو نوش وافر مقدار میں ان بازاروں کے بند ہونے تک موجود ہونی چاہیءں اور گوشت کو جالیوں سے ڈھانپ کر رکھا جائے۔ صوبائی وزیر خوراک نے واضح کیا کہ صوبہ میں انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیاہے اور کسی بھی شخص کو ذخیرہ اندوزی کرکے منصوعی مہنگاءي کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی او رایسے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارواءي ہو گی۔ صوبائی وزیر خوراک نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات پر ڈی سی او گجرات او ر ان کی ٹیم کو سراہا او رکہاکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف رمضان بازاروں کے حوالے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں او ر تمام بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل ڈی سی او گجراتٰ لیاقت علی چٹھہ نے صوبائی وزیر خوراک کو ضلع گجرات میں قائم رمضان بازارروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

Read 2625 times Last modified on Friday, 11 July 2014 20:36