وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقدامات سے شہریوں کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے ۔ حمیدہ وحید الدین

گجرات(عثمان طیب سے)صوبائی وزیروویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں غریب عوام کو اعلیٰ معیاری اشیاء خوردو نوش کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقدامات سے شہریوں کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار ظہور الٰہی سٹیڈیم ، شاہجہانگیر روڈ ، کے دورہ کے موقع پر کیا ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، ایم پی اے میاں طارق محمود،و دیگر اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ، صوبائی وزیر نے دورے کے موقع پر پھلوں ، سبزیوں ، گوشت اور دیگر سٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کے لئے آئے افراد سے رمضان بازاروں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ، صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ نے گجرات کے سستے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات اور معیاری اشیاء خورد و نوش کی فراہمی پر اظہاراطمینان کیا اور ہدایت کی کہ سستے بازاروں میں اشیاء ضروریہ بازار بند رہنے تک دستیاب ہونی چاہیں ، صوبائی وزیروویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں مقررہ نرخوں پر ہرصورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

Read 2685 times