Published on 11 June 2014

کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ آج گجرات کا دورہ کرینگے

گجرات ( پ ۔ر) کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ آج گجرات کا دورہ کرینگے وہ صبح 10بجے نوازشریف میڈیکل کالج میں انجمن بہبودی مریضاں کی تقریب میں شرکت کرینگے بعدازاں پارکنگ پلازہ ، جلاپورجٹاں میں اسٹیڈیم کیلئے مجوزہ جگہ اور باب گجرات کا معائنہ کرینگے 


Published on 11 June 2014

ستون گرنے سے بچے کی ہلاکتDCOنے ایس ڈی او،یاور انجنےئرکو معطل کر دیا

گجرات(عثمان طیب سے)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے باغ باوا میں پارک میں زیر تعمیر ستون گرنے سے بچے کی ہلاکت پر غفلت کے مرتکب ایس ڈی او، اوورسےئر کو معطل کر دیا ہے جبکہ ورثا کے مطالبہ پر دونوں افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ کا حکم دے دیاہے۔ چند روز قبل پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے غلام مصطفی کے والد یاسر بٹ اور معززین علاقہ چوہدری اعجاز احمد ،سابق ناظم راجہ سکندر، نصیر احمد، بشار ت راٹھور، عاصم ڈار، آصف ملک، جمشید اکمل، ذیشان ساجد، احتشا م اکمل و دیگر نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کی ایس او سیٹلمنٹ الیاس گل، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، اور پی ایس او ندیم بٹ بھی اس موقع موجود تھے۔ متوفی کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ ایس ڈی او اکرام شاہ، اوورسےئر اکمل، اور ٹھیکیدار عنصر کٹھانہ اس ناگہانی حادثہ اور انکے بچے کی موت کے ذمہ دار ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں افسران ایس ڈی او اکرام شاہ، اوورسےئر اکمل کو معطل کر دیا اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی بھی ہدایت کی جبکہ دونوں افسران اور ٹھکیدار کے خلاف فوجداری کاروائی کا بھی حکم دے دیا۔ ڈی سی او نے متوفی کے ورثا کو یقین دلایا کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ متوفی غلام مصطفی کے والد یاسر بٹ اور دیگر مقررین نے بھر پور داد رسی پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کا شکریہ ادا کیا۔ 


Published on 03 June 2014

ڈاکٹرطارق سلیم انقلاب قربانی اورعمل مانگتے ہیں

جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ ہماری جماعت میں محسن انسانیت ؐ کی انقلابی تحریک کا رنگ غالب ہے ہماری اسلامی تحریک رنگ ونسل ،برادری اوردیگر تعصبات وفروعی اختلافات سے بالاترہے وہ گزشتہ روز ڈنگہ میں اسلامی انقلاب اورمنزل انقلاب مذاکرے سے خطاب کررہے تھے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ جماعت اسلامی دین کی دعوت کوآگے بڑھانے کاکام کررہی ہے اورجماعت اسلامی کاہرکارکن استقامت کی مثال ہے منزل یہاں ملے یا وہاں اسلامی تحریک کے کارکن کا پہلا قدم بھی منزل ہے اورآخری قدم بھی منزل ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر رب کائنات کی غلامی میں لاناچاہتی ہے آج مسلم حکمران یہود ونصاریٰ کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں لیکن ان کومنتخب کرنے والے عوام الناس کوبھی کوئی خبرنہیں انہوں نے کہاکہ انقلاب کاتقاضا یہ ہے کہ ہم انفرادی اوراجتماعی طورپراپنے آپ کوبدل لیں اللہ کی رضا والی زندگی گزاریں انقلاب قربانی اورعمل مانگتے ہیں زبانی جمع خرچ دعاؤں اورخواہشوں سے انقلاب یا منزل انقلاب نہیں آتی ۔

Published on 26 February 2013

کرزئی نے معاہدے پر دستخط نہ کیے تو تمام فوج نکال لیں گے: اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے افغان صدر حامد کرزئی کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے اپنی تمام فوجیں نکال لے گا۔ صدر اوباما نے افغان صدر کو یہ پیغام ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دیا ہے۔

Read more...