Published on 12 July 2014

سکھر: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ رکھنے والے آئی ڈی پیز کو ہی سندھ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں داخل ہونے والے راستوں پر چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جو شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالے متاثرین کی چیکنگ کررہی ہیں جبکہ اس دوران مشتبہ آئی ڈی پیز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے معاملے پر قوم پرست بلا وجہ مسئلہ کھڑا کررہے ہیں، سندھ میں صرف ان ہی متاثرین کو آنے کی اجازت دی جائے گی جو شناختی کارڈ رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے ہماری تعریف کی تاہم پھر بھی ایم کیوایم کے کوئی تحفظات ہیں تو وہ ہم سے بات کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان پر پارٹی نے اپنا مؤقف دے دیا ہے اور وہی میرا بھی ہے۔

 


Published on 18 June 2014

پاکستان کی تاریخ دن بدن بدل رہی ہے ملک میں ہر طرف افراء تفری کا عالم ہے،چوہدری حسین الٰہی

گجرات (نمائندہ جذبہ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری ظہو ر الٰہی ہاؤس میں یوسی فتح پور کے مسلم لیگی نمائندہ اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ دن بدن بدل رہی ہے ملک میں ہر طرف افراء تفری کا عالم ہے حکمران اتنے بوکھلا چکے ہیں کہ ان کی سمجھ نہیںآرہی کہ وہ جو فیصلے کر رہے ہیں وہ پاکستان کے عوام دشمن فیصلے ہیں یا فرونیت کے زور پر یہ پاکستان کے عوام کی حق بات کو دبانے کے فیصلے ہیں چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ق کی تنظیم سازی ہر گاؤں ہر یوسی سے کرنی ہے کیونکہ ہم نے مسلم لیگ کی جڑیں اتنی مضبوط بنانی ہے کہ گھر گھر سے چوہدری ظہور الہٰی شہید کا چاہنے والا نکلے اور ہر گھر میں مسلم لیگ کا ایجنڈا بلند ہو چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ میں اپنے بزرگوں ،دوستوں اور ساتھیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مسلم لیگ کی تنظیم سازی میں بھی حصہ لیں اور میں آج اپنی پارٹی اپنے عوام کے حوالے کرتا ہوں کیونکہ میرے اور آپ کے رابطے تبھی مضبوط ہو سکتے ہیں جب مسلم لیگ کا عہدیدار ،ہر گاؤں اور ہر محلے ار ہر یوسی میں ہو گا چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمران جماعت نے جس طرح عوامی تحریک کے کارکنوں پر ظلم کیا ناحق لوگوں کی جانیں لی ہیں ان ظالم حکمرانوں کے ظلم کا مقابلہ آپ لوگوں نے اور ہم نے 23جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کے موقع پر جی ٹی ایس چوک میں ان کا مثالی استقبال کر کے ثابت کرنا ہے کہ اپنے قائد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی ،چوہدری وجاہت حسین کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور جس طرح خواتین اور نوجوانو ں اور بزرگوں کی بے رحمی سے جانیں لی گئیں اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں چیف کوآرڈی نیٹر مسلم لیگ ق ضلع گجرات چوہدری محمد صفدر وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی تنظیم سازی کی ذمہ داری جو قائدین نے مجھ پر سونپی ہے انشاء اللہ تعالیٰ میں اس ذمہ داری کو اچھے طریقے نبھاؤگا اور مسلم لیگیوں اور قائدین کے درمیان ایک پل کا کردار اد ا کروں گا قائدین اور کارکنوں کے رابطے کی مضبوطی ہی مسلم لیگ کی مضبو طی ہے انہوں نے کہا کہ اس تنظیم سازی سے علاقائی مسائل کے حل کے لیے ہمیں درپیش مسائل کو ختم کرنا ہے اور آپس میں رابطے کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہے چوہدری محمد صفد ر وڑائچ نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ کا ہے اور اس تنظیم سازی کے عہدیداران جن کو باقاعدہ مسلم لیگ کے قائدین کی طرف سے جاری کردہ عہدوں کے کارڈ جاری کئے جائیں گے اور ان علاقائی عہدیداروں کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہوں یا صوبائی امیدوار ہو یا یونین کونسل کا امیدوار ہو یہ سب فیصلے اب آپ لوگ خود کریں گے اور آپ کے ان فیصلوں کی تکمیل کروانا میرا فرض ہو گا چوہدری صفدر وڑائچ نے کہا کہ قدرت کے کرشمے ہیں کہ موجودہ حکمران جو کہ اپنے آپ کو شاہی خاندان سمجھتے ہیں انہوں نے لاہور میں عوامی تحریک کے کارکنوں پر جس بے رحمی سے تشدد کیا ہے اور قیمتی جانیں لی ہیں اس پر ہم سراپہ احتجاج ہیں اور ہم اپنے قائدین کے حکم کے مطابق 23جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کا جی ٹی ایس چوک میں مثالی استقبال کریں گے اور ظالم حکمرانوں پر یہ ثابت کریں گے کہ انہوں نے بے گناہ لوگوں کی جانیں لے کر پاکستان کی عوام کے سرشرم سے جھکا دئیے ہیں چوہدری صفدر وڑائچ نے کہا کہ گجرات سے مسلم لیگ ن والے دس سیٹیں جیتنے کے باوجود گجرات کے لیے کچھ نہیں کر پائے اور نہ ہی کوئی ایسا ماں کا لال پیدا ہو ا ہے کہ جس کے گھر آکر میاں برادران نے جلسہ کیا ہو اور نہ ہی کوئی ایسا ڈویلپمنٹ کا میگا پراجیکٹ دیا ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ یہ گجرات کے عوام کے دوست ہیں گجرات کے عوام سے میاں برادران کو کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ ان کا یہ ماننا ہے کہ گجرات کے نمائندے برائے نام ہیں کیونکہ ووٹ صرف دھاندلی والے شیر کو ملتے ہیں چوہدری خالد اصغر گھرال نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہر مسلم لیگی کو مسلم لیگ ق کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور تنظیم سازی کے عمل کو جاری و ساری رکھتے ہوئے گھر گھر میں مسلم لیگ ق کے ایجنڈا بلند کرنا ہے ۔

 


Published on 12 June 2014

دینی و انقلابی اصلاحات کیلئے اہل فکر یکجا ہو جائیں، چودھری شجاعت

اسلام آباد (جذبہ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ دینی و انقلابی اصلاحات کیلئے اہل فکر یکجا ہو جائیں، اقتدار عوام کے ہاتھوں میں ہونا چاہئے، حکومت کو عوامی فلاح کا کوئی خیال نہیں، 1122 کے فنڈز بھی جنگلہ بس پر لگا دئیے گئے جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری جنہوں نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین واحد شخصیت ہیں جن پر کسی کو اعتراض نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ ناصر شیرازی سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر صوبائی سینئر نائب صدر راجہ بشارت اور ضلعی صدر راولپنڈی راجہ ناصر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے علامہ ناصر عباس جعفری کو 10 نکاتی ایجنڈا پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے اس وقت تمام اہل فکر شخصیات کو یکجا ہونا ہو گا۔ جمہوریت کی اصل روح کو حکمرانوں نے دبا دیا ہے، اس وقت ملک میں دینی اصلاحات کے نفاذ کی اشد ضرورت ہے، آئین میں بھی کہا گیا ہے کہ اقتدار عوام کے ہاتھوں میں ہو، اس سلسلہ میں اصلاحات کیلئے حکومت نے کمیٹی بنائی ہے، مگر اس وقت اصلاحات کی نہیں انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف نے پہلے یا بعد ملک سے باہر جانا ہی جانا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے چودھری شجاعت حسین کو 10 نکاتی ایجنڈے پر حمایت حاصل کرنے کی جو ذمہ داری سونپی ہے اس سلسلے میں آج ہم مجلس وحدت المسلمین کے پاس آئے ہیں، دیگر جماعتوں و شخصیات سے بھی رابطے جاری ہیں، ملک اور عام آدمی کی بہتری کیلئے یہ ایجنڈا پیش کیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے پنجاب میں 6سال اور دو بار پہلے پورے ملک میں حکومت کی مگر پاکستان کی غریب آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا، ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو عام آدمی کی فلاح کیلئے ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو ٹرن لینے والے حکومتی وزراء کی سوچ و عقل کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں ایک ماہ بعد خیال آتا ہے کہ فوج کے متعلق ان کا بیان غلط تھا، حکومت کے فرائض میں امن و امان بحال کرنا بھی شامل ہے، دہشت گردی سمیت جرائم میں 200 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، ہم نے اپنے دور میں دہشت گردی کو نہ صرف کنٹرول کیا بلکہ تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اسی لیے ورلڈ بینک نے ہمارے تعلیمی نظام کی بھی تعریف کی تھی، ہمارے شروع کیے ہوئے 1122 کے منصوبے کیلئے حکومت نئی گاڑیاں نہیں خرید رہی نہ ہی ان گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے فنڈز جاری کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے سارا فنڈ جنگلہ بس سروس پر لگا دیا ہے اب پنڈی والے بھی نحوست کا سامنا کریں گے، کیا جنگلہ بس سروس ہی عوام کا مسئلہ رہ گیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مسلم لیگی قائدین نے چودھری برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نہایت سمجھدار ہیں اور دانشمندانہ فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے ہر معاملہ میں قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع کو اہل سنت سے رابطے بڑھانے میں کبھی کوئی اعتراض نہیں رہا، موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی خراب سے خراب تر ہے اس لیے ایسے نظام کی ضرورت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالے۔# 
یہ خبر آپ ہماری ویب سائٹ www.pmlmediacell.com سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 

Published on 11 June 2014

ندیم چیمہ اور سابق ایگزیکٹو ممبر حاجی محمد شفیق نے لاہور آواری ہوٹل میں ہنگری کے کلچرل شو میں شرکت کی ا

گجرات( کامرس رپورٹر) ہنگری کے سفیر کی دعوت پر گجرات چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر ندیم چیمہ اور سابق ایگزیکٹو ممبر حاجی محمد شفیق نے لاہور آواری ہوٹل میں ہنگری کے کلچرل شو میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے ہنگری کے سفیر سے ملاقات بھی کی ندیم احمد چیمہ اور حاجی محمد شفیق نے ہنگری کے سفیر کو گجرات کی دعوت بھی دی اس موقع پر ہنگری کے سفیر کی اہلیہ بھی موجود تھی ہنگری کے سفیر نے ندیم چیمہ اور حاجی محمد شفیق کو ہنگری کے دورہ کی دعوت بھی دی اور کہا کہ گجرات کی مصنوعات کی ایکسپورٹ اور جدید مشینری کے حصول کیلئے ہنگری کا دورہ کریں ہم مکمل تعاون کریں گے ندیم چیمہ نے انہیں گجرات چیمبر کے حالیہ وفد کی دورہ ہنگری کی کامیابی کے بارے آگاہ بھی کیا ۔

Published on 11 June 2014

ٹیوٹا جدیدفنی کورسز متعار ف کر وانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیطار ق بلال ملک

گجرات( پ ر):صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طار ق بلال ملک نے کہا ہے کہٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) جدیدفنی کورسز متعار ف کر وانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان کی صنعتی و زرعی ترقی کا دارومدار بھی ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی پر ہے۔ اگر ہم ٹیکسٹائل ‘ زراعت اور مین پاور ایکسپورٹ کے ذریعے پاکستان کیلئے اربو ں ڈالر کما رہے ہیں تو اسکی بنیادی وجہ یہاں ہنر مند افراد کی تیاری ہے۔موجودہ حالات میں فنی تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی آئی زیڈ کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کی طرف سے صوبہ بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شروع کئے جانے والی آگہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین ، معروف صنعتکار،ٹیوٹا ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ اور ٹیوٹا اداروں کے پرنسپل صاحبان نے بھی شرکت کی۔صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو فنی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں جس کی وجہ سے عمومی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان بیروز گار پھر رہے ہیں کیونکہ انکے پاس کوئی ہنر نہیں ہے ۔ٹیوٹا ہنر مند افراد تیار کرے اور میں بحثیت صنعتکار یقین دلاتا ہوں کہ ہنر سیکھنے والا نوجوان بے روزگار نہیں رہے گا کیونکہ اس وقت پورے ملک میں ماہر افرادی قوت کی طلب بہت زیادہ ہے ۔ٹیوٹاکے ڈپٹی جنرل منیجر (کوآرڈینیشن اینڈ کمیونیکیشن) مصطفی کمال پاشا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنی اور ووکیشنل ادارے مقامی صنعت کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہنر افرادی قوت کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور ہماری فارغ التحصیل افرادی قوت ملکی اور بین الاقوامی صنعتی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا اہم کردار اداکر رہی ہے۔حکومت پنجاب چار سالوں میں 20لاکھ ہنر مند افرادتیار کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ ٹیوٹا کو صوبہ پنجاب میں 5لاکھ ہنر مند افراد کی تیاری کا ہدف دیا گیا ہے۔ٹیوٹا حکومت کی طرف سے دئے گئے اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے بغیر کسی اضافی اخراجات کے منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ ٹیوٹا کے موجودہ اداروں کی کارکردگی بڑھا کر 5لاکھ ہنر مندافراد کی تیاری کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے اور ہمیں اس بات کا مکمل یقین ہے کہ ٹیوٹاحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق طے شدہ اہداف حاصل کر لیگی۔صوبہ پنجاب کی نوجوان نسل کو جدید فنی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹیوٹا لوکل اور انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔حال ہی میں ٹیوٹانے جرمنی پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو(جپاتی) پروگرام کے تحت جرمن ٹریننگ سسٹم کے جدید کورسز کا آغاز کیا ہے ۔ علاوہ ازیں برطانوی سٹی اینڈ گلڈز انٹرنیشنل کے جدید کورسز بھی ٹیوٹا اداروں میں جاری ہیں ۔ اس طرح ہماری انڈسٹری کو نہ صرف عالمی معیار کی ماہر افرادی قوت دستیاب ہو گی بلکہ تربیت یافتہ افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے ۔

Published on 11 June 2014

پاکستان کو صرف اصلاحات کی نہیں انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے: چودھری شجاعت حسین کی پیر نقیب الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد/ لاہور (جذبہ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک کو صرف اصلاحات کی نہیں انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو آئین میں دئیے گئے حقوق حاصل ہو سکیں۔ وہ سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی پیر نقیب الرحمن سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ مسلم لیگی رہنما محمد بشارت راجہ، امتیاز رانجھا، راجہ ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کی ملاقات میں 10 نکاتی ایجنڈے کی حمایت حاصل کرنے کیلئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ اسلام، سیاسی و سماجی شخصیات سے رابطہ کا جو سلسلہ شروع کیا ہے یہ ملاقات اسی سلسلے کی کڑی تھی تاکہ عوامی فلاحی ایجنڈے پر بھرپور تعاون حاصل کیا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ غریب آدمی کے حالات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جو روز افزوں مہنگائی اور بیروزگاری کی زد میں سب سے زیادہ ہے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا 10 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے آئین کی روح کے عین مطابق ہے اور آئین کی کسی بھی شق کے منافی یا متصادم نہیں مگر قابل افسوس بات یہ ہے کہ آج تک اس ملک میں آئین کے تحت دئیے گئے حقوق عوام کو نہیں دئیے جا سکے، ان نکات کی روشنی میں آگے چل کر مشترکہ جدوجہد کر کے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کر کے ملک میں خوشحالی آ سکتی ہے اور اقتدار میں عوامی شرکت ہی اصل جمہوریت کی روح ہے۔ پیر نقیب الرحمن نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کیلئے سچا درد رکھتے ہیں اور ان میں پاکستان کو آگے لے جانے اور عوامی مسائل حل کرنے کا بھرپور جذبہ ہے ہم ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، میرے دل میں ان کیلئے بہت محبت اور احترام ہے۔# 


Published on 11 June 2014

کراچی میں بد امنی اور دہشت گردی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے محترمہ تاشفین صفدر مرالہ

گجرات(جذبہ نیوز ) کراچی میں بد امنی اور دہشت گردی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے محترمہ تاشفین صفدر مرالہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور کراچی ائیر پورٹ حملہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے میاں برادران سوائے میٹنگوں کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں ملک میں لا اینڈ آڈر نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی چند آدمی جنہوں نے ہزاروں کی تعداد میں ایجنسی اور پولیس کے ملازمین کو تگنی کا ناچ نچایا اور سرے عالم دہشت گردی کی جو کہ حکومت کے لیے باعث شرم ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت ملک میں امن وامان کے لیے سخت اقدامات کرے اور شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹاجائے 

Published on 11 June 2014

عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹر فلک شیر پر حملہPMAاورYDAنے انتظامیہ کو 72گھنٹوں کاالٹی میٹم دیا ہے

گجرات( محمود اختر محمود) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA)گجرات اور PMAگجرات نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹر فلک شیر پر حملہ کرنے اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو 72گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انتظامیہ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر 72گھنٹوں میں ملزمان گرفتار نہ کیے گئے تو ڈاکٹرز اور PMAہسپتال میں ہڑتال کریں گے اور یہ احتجاج ملزمان کی گرفتار ی تک جاری رہے گا گجرات پریس کلب میں YDAکے صدر ڈاکٹر سعود افضل، PMAکے صدر ڈاکٹر مقصود زاہد اور ڈاکٹر محمد عباس گلیانہ ،ڈاکٹر فلک شیر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ڈاکٹر سعود افضل نے کہا کہ چند روز قبل ایمر جنسی میں چار نامزد اور پندرہ سے بیس نامعلوم افراد نے ڈاکٹر فلک شیر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ دیگر پندرہ سے بیس نامعلوم افراد کو بھی گرفتار کیا جائے انہو ں نے کہا کہ انتظامیہ سرکاری ملازمین کو تحفظ نہیں دے گی تو ہم کام نہیں کرسکیں گے انہو ں نے کہا کہ سٹیٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ملازمین کو تحفظ فراہم کرے اور وہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کرے اگر ایسا نہ ہوا تو جمعہ کے روز ہمارا احتجاج شروع ہوجائے گا اور ہم عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کام کرنا چھوڑ دینگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس کا رویہ انتہائی شرمناک ہے ڈاکٹر مقصود زاہد نے کہا کہ انتظامیہ ہمیں انصاف فراہم کرے انہوں نے کہا کہ پور ے پنجاب میں شعبہ صحت میں سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کےئر ایکٹ پر عملدرآمد نہیں ہورہا حکومت نے پنجاب کے عطاعیت ختم کرنے کیلئے ایکٹ منظور کیا تھا اور پی ایم اے کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ کوئی سرکاری ملازم اس کا سربراہ نہیں ہوگا حکومت نے بیسویں گریڈ کا سیکرٹری سربراہ بنا دیا گیا ہے جو کہ ناانصافی ہے ہیلتھ کےئر کمیشن کی وجہ سے ڈاکٹرز خوفزدہ ہوگئے ہیں اور وہ انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو نہیں دیکھتے کیونکہ جو سزائیں تجویز دی گئی ہیں وہ بہت خطرناک ہیں ڈاکٹر زاہد مقصود نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں کو انتظامیہ تحفظ فراہم کرے اور ہمارے مطالبات منظور کیے جائیں۔

Published on 11 June 2014

گجرات:سینٹ اینڈریو چرچ میں بائبل ریڈنگ روم کے خاتمہ اور چرچ انتظامیہ کیخلاف بھرپوراحتجاج

گجرات:(جذبہ نیوز)مسیحی برادری کے رہنماوں نے سینٹ اینڈریو چرچ میں بائبل ریڈنگ روم کے ختم کرنے اور چرچ انتظامیہ کے ذاتی مقاصد کے حصول کیخلاف بھرپور احتجاجی ریلی دوپہرشدید دھوپ میں مہمندہ چوک سے نکالی گئی ،احتجاجی ریلی نے گجرات پریس کلب گجرات کے سامنے شدید نعرہ بازی اور موقف پیش کرتے ہوئے اپنا مذہبی احتجاج ریکارڈ کروایا ،اس موقع پر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا اورسوشل میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے، سینٹ اینڈریو چرچ کی کرپٹ انتظامیہ بالخصوص پادری حفیظ گل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرہ بازی کی گئی ،ڈسپلے بورڈ پر چرچ انتظامیہ کیخلاف ،بائبل ریڈنگ روم ختم کرنے والا پادری نا منظور،پادری حفیظ گل مردہ باد،پادری حفیظ گل پر مقدمہ درج کرو،بائبل روم ختم کرنے والاٹولہ گرفتار کرو،بائبل روم بحال کرو تجارت بند کرو،سمیت دیگر نعرے درج تھے ،اس موقع پر مسیحی رہنما شہباز مارٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ چرچ معاملات میں گھپلا اور مذہبی عبادت گاہ کو ذاتی اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر چرچ خزانچی ارشاد عنائت نے استعفیٰ دے کر اس امر کو واضع کیا ہے کہ وہ کسی بھی دو نمبری کا حصہ نہیں بننا چاہتا اس پر ویلڈن کہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم بائبل روم اور مقدس کتب کے تقدس کو پامال کرنے پر انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ چرچ انتظامیہ بالخصوص پادری حفیظ گل کیخلاف مقدمہ درج کریں، شہباز مارٹن نے کہا اس وقت تک ہماری مسیحی کیمونٹی کا احتجاج جاری رہے گا جب تک بائبل ریڈنگ روم کو مسیحی برادری کے لئے بحال نہیں کیا جاتا ،مسیحی رہنما فضل ملک ( سابق سینٹ اینڈریو چرچ مزہبی سنگنگ کوائر)نے کہا کہ چرچ کو ذاتی اور سیاسی اکھاڑہ بنانے والوں کا ہر صورت محاصرہ کیا جائے گا ،انتظامیہ کو چاہئے کو وہ مسیحی برادری کو بائبل ریڈنگ روم اپنی پہلی حالت میں واپس لانے کا حکم جاری کرئے ،ہم اپنی مذہبی عبادت گاہ کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت بھی برداشت نہیں کر سکتے ،چرچ مسیحی برادری کی عبادت گاہ ہے لیکن چند نام نہاد مسیحی جعلی ٹھیکداروں نے جہاں ذاتی اور سیاسی مفادات کیلئے چرچ کی آڑ میں چرچ کے نام پر فراڈ کر رہے ہیں اس کا مکمل حصاب لیا جانا چاہئے،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ہم عبادت گاہ کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دیں گے ،مسیحی رہنما فضل ملک نے کہا کہ بائبل مقدس میں لکھا ہے کہ ،،ہیکل کو ڈاکوں کی کھوہ نہ بنائیں ،،یسوع المسیحی نے خود ہیکل سے کاہنوں اور پادریوں کو ڈنڈے اور کوڑے مار کر باہر نکال دیا ،انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ہم بھی یسوع المسیحی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسے نام نہاد لوگوں کا پرچار کریں گے ،اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنما مون شہباز ،سابق ایلڈر مشتاق انجم ،سابق ایلڈر طارق گل ، ماسٹر رشید غوری ، پادری ویلیم جان، سابق ایلڈر لطیف بھٹی، الیاس نذیر ،ارشد گل ،عبدالمجید ،زبیر جیمز ، ناصر جاوید ، کامران غوری ،نسیم غوری ،جاوید گل ،بچوں ،عورتوں ،جوان بوڑھوں سمیت درجنوں مسیحی کیمونٹی موجود تھی ۔ا

Published on 11 June 2014

حالیہ گرمی کی لہر آئندہ 5 روز تک جاری رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی(سی ایم لنکس)پورے ملک میں گرم ہواؤں اور شدید گرمی کا راج برقرار ہے،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ گرمی کی لہر آئندہ 5 روز تک جاری رہے گی۔ دن بھرآگ برساتے سورج کی تیز دھوپ سے شہری بے حال رہتے ہیں۔گرمی کی شدت کوکم کرنے کیلیے گنے کا رس، ٹھنڈے ٹھنڈے لا ل تربوز ،کھٹے میٹھے فالسے ،لسی ،اور ستو کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ملک کے مختلف علاقوں کا پارہ چڑھ گیا ہے۔ دن کے وقت تربت کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔دادو میں درجہ حرارت 48 ، منڈی بہاء الدین میں 47 ، لاہور، فیصل آباد ،سرگودھا اور نواب شاہ میں 46،پشاوراورملتان میں 45، مظفر آباد 43 ، حیدر آباد40 ، کوئٹہ میں 37 اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے میں پیر اور منگل کے روز اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ چندمقامات پر بارش کا امکان ہے۔