Published on 24 September 2015

یمن میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خودکش دھماکے، 35 افراد جاں بحق

صنعا: یمن میں عید الضحی کی نماز کے دوران مسجد میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں35  افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اجنسی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ضلع الصفیہ میں واقع البلیلی مسجد میں عین اس وقت یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جب بڑی تعداد میں لوگ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کررہے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں کم ازکم 35 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے اور جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ہے تاہم اس واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو یمن پر اتحادی فورسز کی بمباری کے بعد سے تاحال 5 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 2 ہزار سے زائد عام شہری ہیں۔


Published on 24 September 2015

بھارت کی پاکستانی سرحد کے ساتھ جنگی مشقوں کی تیاریاں

نئی دلی: بھارت نے راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کی تیاری شروع کردی ہے جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستانی سرحد کے ساتھ کی جانے والی جنگی مشقوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بھاری اسلحہ اور ڈرون کا بھی استعمال کرے گا جب کہ ان مشقوں میں 30 ہزار فوجی حصہ لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگی مشقوں کے دوران پہلی بارسیٹلائٹ اور ڈرون کے ذریعے دوسری جانب کے علاقوں کی لی گئی تصاویر کے مطابق بھارتی فوج مشقیں کریں گی جب کہ اکتوبر میں شروع ہونے والی ان مشقوں کے دوران پیرا شوٹر کو حریف کی سرحد میں اتارنے کی بھی مشق کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں موجود پاکستانی حکام کو ان جنگی مشقوں سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے جو کہ پرائر پرمیشن پروٹوکول کا حصہ ہے جب کہ پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت 4 سال میں ایک بار اس طرح کی جنگی مشقیں کرتا ہے اس لیے پاکستان کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں


Published on 24 September 2015

بھارت کی پاکستانی سرحد کے ساتھ جنگی مشقوں کی تیاریاں

نئی دلی: بھارت نے راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کی تیاری شروع کردی ہے جس کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستانی سرحد کے ساتھ کی جانے والی جنگی مشقوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بھاری اسلحہ اور ڈرون کا بھی استعمال کرے گا جب کہ ان مشقوں میں 30 ہزار فوجی حصہ لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگی مشقوں کے دوران پہلی بارسیٹلائٹ اور ڈرون کے ذریعے دوسری جانب کے علاقوں کی لی گئی تصاویر کے مطابق بھارتی فوج مشقیں کریں گی جب کہ اکتوبر میں شروع ہونے والی ان مشقوں کے دوران پیرا شوٹر کو حریف کی سرحد میں اتارنے کی بھی مشق کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں موجود پاکستانی حکام کو ان جنگی مشقوں سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے جو کہ پرائر پرمیشن پروٹوکول کا حصہ ہے جب کہ پاکستانی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت 4 سال میں ایک بار اس طرح کی جنگی مشقیں کرتا ہے اس لیے پاکستان کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

Published on 24 September 2015

نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا امکان ہے ؛ ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نوازشریف اورنریندر مودی کے درمیان ملاقات کابھی امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے میڈیاکوبریفنگ کے دوران ملیحہ لودھی نے بتایاکہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی 12 ملاقاتیں اور5 تقاریرطے ہیں، وزیر اعظم کی پہلی ملاقات26 ستمبرکوچینی صدرکیساتھ  ہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف12 رہنماؤں کے علاوہ ملالہ یوسف زئی سے بھی ملاقات کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اورنریندرمودی کا ایک ہی ہوٹل میں قیام  ہے، ان کی ملاقات کاامکان ہے

Published on 23 September 2015

اورماڑہ کے قریب بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 7افراد جاں بحق، 25زخمی

اورماڑہ: اورماڑہ کے قریب بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جیوانی سے کراچی آنے والی مسافر بس کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب جاتے بسول کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، لاشوں اورزخمیوں کو پاک بحریہ کے اسپتال درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردیاگیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

Published on 09 September 2015

پاک بھارت ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے ؛ امریکی جریدے نیوزویک کی رپورٹ

واشنگٹن: امریکی جریدے نیوزویک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بارے خدشہ ہے کہ جنوبی ایشیاکے دونوں ممالک جوہری جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتے ہیں.

جریدے کے مطابق 5 لاکھ 50 ہزار جوانوں کیساتھ پاکستانی فوج عددی حجم کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں چوتھے نمبر پرہے جبکہ 11 لاکھ 50 ہزارفوجیوں کیساتھ بھارت دوسرے نمبر پر ہے ۔ایک ایٹمی تصادم جنوبی ایشیا کیلیے بربادی، عالمی معیشت کیلیے تباہ کن اور کرہ ارض کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ بھارت اورپاکستان کے درمیان جنگ کا حقیقی امکان آج بھی موجود ہے،اورممکنہ منظر نامے کے بعد امریکہ کی زمینی فوج کا صورتحال سے الگ تھلگ رہنا تقریباًنا ممکن ہو گا


Published on 24 September 2015

منیٰ میں پاکستانی حاجی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

منی: مناسک حج کی ادائیگی کے پہلے دن گزشتہ روز منیٰ کی خیمہ بستی میں مقیم ایک پاکستانی خاتون حاجی کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جو رواں حج سیزن کے دوران پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق منیٰ کے الوادی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مالا باری نے بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش نارمل طور پر ہوئی، زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں، لڑکے کا نام محمد علی رکھا گیا ہے، بچے کے باپ نے بتایا کہ منیٰ کی خیمہ بستی پہنچنے کے بعد بیوی کو درد محسوس ہونے پر فوری طور پر منیٰ کے اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال کی ڈائریکٹر نرسنگ نے بتایا کہ بچے کی ماں شوگر کی مریضہ ہے چنانچہ اس کے علاج کے دوران خصوصی احتیاط کی گئی، والدین نے اپنے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توجہ سے تیمار داری کرنے پر اسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا ۔

Published on 24 September 2015

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت 4 کھلاڑیوں نے فریضہ حج ادا کرلیا

عرفات: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور نائب کپتان سرفراز احمد سمیت 4 کھلاڑیوں نے فریضہ حج ادا کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ،نائب کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور اسپن بولر سعید اجمل نے رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔ سعودی اخبار نے ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں قومی کرکٹرز اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق احرام باندھے حرم شریف میں بیٹھے ہیں۔

Published on 09 September 2015

بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 93 افراد ہلاک

ئی دلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 93 افراد ہلاک جب کہ لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ نے بھارت کی کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ملک بھر میں صرف آسمانی بجلی گرنے سے 33 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

آندھراپردیش کی حکومت نے آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، یہ اموات نالور، پرکاسم، گنتور، کرشنا، مشرقی گوداوری، اننت پور اور سریکاکولم اضلاع میں ہوئیں۔ ریاست کے وزیراعلی چندر بابو نائیڈو نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4،4 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ آندھرا پردیش سے ملحقہ ریاست اڑیسہ میں بھی آسمانی بجلی سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں طوفانی بارشوں کےنتیجے میں دریائے برہم پترا اور اس سے نکلنے والی نہروں میں طغیانی کے نتیجے میں 18 اضلاع کے ایک ہزار 880 سے زائد دیہات کو نقصان پہنچا ہے، سیلابی پانی اپنے ساتھ ناصرف ہزاروں گھروں بلکہ سڑکوں، رابطہ پلوں اور بجلی کے ترسیل کے نظام کو بھی بہا کر لے گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکام نے سیلاب سے 61 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب کی وجہ سے 20 اضلاع میں تقریباً 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع میں قائم کیے جانے والے 277 ریلیف کیمپوں میں تقریباً 2 لاکھ افراد رہ رہے ہیں۔ اب بھی ہزاروں افراد سیلابی پانی میں گھرے متاثرہ دیہات میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آسام کے دھبری، موری اور درنگ کے اضلاع میں صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے امدادی کاموں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے بھارتی فوج بھیج دی گئی ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ ترون گوگوئی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے نئی دلی سرکار سے 500 کروڑ کی عبوری امداد طلب کی گئی ہے لیکن مرکزی حکومت نے اب تک کوئی مدد نہیں کی۔

Published on 04 March 2015

عام آدمی پارٹی کی نئی دلی میں حکومت آتے ہی پارٹی میں اختلافات پھوٹ پڑے

نئی دہلی: حکومت میں آتے ہی عام آدمی پارٹی کو ایک بار پھر اختلافات نے گھیر لیا ہے اور پارٹی کنوینر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ اختلافات کی بنا پر پارٹی کو بحرانی کیفیت میں ڈالنا عوام سے دھوکا دہی کے مترادف ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پارٹی میں موجودہ بحران پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام ہم پر بھروسہ کرکے اقتدار میں لائے لہٰذا باہمی کشمکش اور اختلافات کی بنا پر پارٹی کو بحرانی کیفیت میں ڈالنا عوام سے دھوکا دہی کے مترادف ہے۔ انہوں نے پارٹی کی موجودہ صورتحال کو ’’بدصورت جنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت عوام کے بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتے اس لئے وہ ان مسائل میں الجھے بغیراپنی تمام توجہ عوام کی بھلائی اور حکومت کو مضبوط کرنے پر دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عام آدمی پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چند پارٹی رہنماؤں کی طرف سے اروند کیجریوال کے خلاف سازشیں کرکے انہیں پارٹی کنوینر کے عہدے سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے۔