Category: اوورسیز
Published on 17 September 2015

بنگلہ دیش میں سیکولر بلاگرز کیوں قتل ہورہے ہیں؟

بنگلہ دیش میں سال 2015ء کے ابتدائی آٹھ مہینوں کے دوران چار بلاگرز قتل کئے جاچکے ہیں۔ چوتھا قتل گزشتہ ہفتے نیلوئے نیل نامی ایک بلاگر کا ہوا جسے مسلح افراد نے تیز دھار خنجروں کے وار کرکے ہلاک کیا۔ چھ حملہ آور نیلوئے کے مکان میں یہ کہہ کر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے کہ انھیں کرائے پر مکان کی تلاش ہے۔ان میں سے دو نیلوئے کو دوسرے کمرے میں لے گئے اور وہاں اسے ذبح کر دیا۔‘ ’اس کی اہلیہ فلیٹ میں تھی جسے حملہ آوروں نے دوسرے کمرے میں بند کررکھاتھا۔ نیلوئے کا تعلق ایک ہندو خاندان سے تھا، تاہم وہ ہندومت پر یقین نہیں رکھتاتھا بلکہ لامذہب تھا۔ وہ ڈھاکہ میں قتل ہونے والا تیسرا اور مجموعی طورپر چوتھا بلاگر ہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیشی نژاد امریکی بلاگر اویجیت رائے کو بھی فروری 2015ء میں ڈھاکہ ہی میں قتل کردیا گیا تھا۔ وہ ’مکتو مونا‘ نامی ویب سائٹ کے آٹھ منتظمین میں سے ایک تھا۔ یادرہے کہ ہمایوں آزاد بھی ان میں شامل تھا جسے 2004ء میں جرمنی کے شہر میونخ میں قتل کردیاگیاتھا۔ ہمایوں آزاد نے ایک متنازعہ کتاب’’ پاک سرزمین شاد باد‘‘ بھی لکھی تھی ،بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں اس کتاب کے خلاف آوازیں بلند ہوئیں اور مطالبہ کیاگیاکہ مصنف نے اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کتاب لکھی ہے، اس لئے اس پر پابندی عائد کی جائے


Category: اوورسیز
Published on 17 September 2015

داعش کا عراق میں داڑھی منڈوانے پر سزائے موت کا اعلان

بغداد: داعش نے عراق میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑوں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ہے۔

عرب ویب سائیٹ ’’العربیہ‘‘ کے مطابق عراق میں داعش کی جانب سے شہریوں میں تقسیم کے گئے پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص داڑھی نہیں منڈوا سکتا اور نہ ہی کسی کو داڑھی کو چھوٹی کرنے کی اجازت ہے۔ لوگ داڑھی کے معاملے میں “داعش” کے باریش جنگجوؤں کی پیروی کریں۔ جس طرح ان کی داڑھیاں سینے تک پہنچ رہی ہیں۔ ہر شہری کی داڑھی بھی اسی طرح لمبی ہونی لازمی ہے۔ ایسا نہ کرنے والے شخص کو “استرے” سے ذبح کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ داعش نے موصل میں داڑھی منڈوانے یا اسے چھوٹا کرنے پر کوڑے مارنے کی سزا مقرر کی تھی۔


Category: اوورسیز
Published on 17 September 2015

ملا عمر کے بھائی اور بیٹے نے ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان کردیا

کابل: ملا عمر کے بھائی  ملا عبدالمنان اخوند اور بیٹے ملا یعقوب نے ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان کردیا۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا محمد عمر کے بیٹے ملا یعقوب اور ملا عمر کے بھائی ملا عبدالمنان اخوند نے نئے سربراہ ملا اختر منصور کی بیعت کا اعلان کردیا ہے۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ ماہ طالبان کے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد ملا عمر کے خاندان اور کئی دیگر رہنمائوں نے ملا اختر منصور کی مخالفت کی تھی ان کا دعویٰ تھا کہ ملا اختر منصور کو طالبان کی رہبری شوریٰ اور علماء نے منتخب نہیں کیا ۔


Category: اوورسیز
Published on 12 September 2015

پاکستانی نژاد برطانوی شہری لندن کی میئرشپ کا امیدوار نامزد

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان لیبر پارٹی کی جانب سے لندن کی میئرشپ کے امیدوار نامزد ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان لندن کی میئرشپ کے لیے لیبرپارٹی  کے امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے میئرشپ کی امیدوار کے لیے ہونے والے پارٹی انتخابات میں حریف ٹیسا جوویل کو شکست دی اور 58 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل ٹیسا جو ویل کو 41.1 فیصد ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ صادق خان کا تعلق جنوبی لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ہے جہاں وہ 2005 سے اپنے حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ ان کے والد بس ڈرائیور تھے۔