Category: انگلستان
Published on 21 August 2014

سیاسی بحران کا جلد حل نکالا جائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کیلئے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے، الطاف حسین

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ معاملے کا جلد قابل قبول حل نکالا جائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کیلئے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک صبر سے کام لیں، دھرنے والے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے کے بجائے شائستگی کا مظاہرہ کریں جبکہ حکومت بھی دھمکیوں یا طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

الطاف حسین نے بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین فوری طور پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں،کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی سے معاملہ حل کیا جائے اس لیے بہتر ہے کہ جلد سے جلد معاملے کا قابل قبول حل نکالاجائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کے لیے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے۔


Category: انگلستان
Published on 11 August 2014

حکومت کمیٹی تشکیل دیکر عمران خان اورطاہرالقادری سے مذاکرات کا آغاز کرے، الطاف حسین

لندن: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اس نازک صورتحال کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن ہر قسم کی محاذ آرائی سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعے مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کریں۔

الطاف حسین نے کہا کہ  عمران خان ، طاہرالقادری اورعوام کے دیرینہ مطالبات سنے جائیں، تصادم اور محاذآرائی کے ہراقدام سے پرہیز کیا جائے اورحکومت کمیٹیاں تشکیل دے کر عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے بات چیت کاآغاز کرکے موجودہ صورتحال کا حل نکالے جبکہ اس سلسلے میں ایم کیوایم بھی غیرمشروط تعاون پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ جاری ہے،مسلح افواج ،دہشت گردوں سے نبردآزما ہیں اس نازک موقع پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کو انتہائی دانشمندی اورہوشمندی سے کام لینا چاہیے اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی سلامتی اور بقا کی فکر کرنی چاہیے ۔ قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال کے باعث لوگ اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کررہے ہیں جس سے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں،ایسے حالات میں ملک کو بچانا اورمعیشت کی بہتری کے لئے کردارادا کرنا حکومت اوراپوزیشن دونوں کا فرض ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کو بڑے پن کا مظاہرہ کرکے بات چیت میں پہل کرنی چاہیے کیونکہ اپوزیشن کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا اور عوامی مسائل کو حل کرنا حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا اوردونوں ضد اورہٹ دھرمی پرقائم رہے تو اس کے نتائج ملک وقوم کے لئے سودمندثابت نہیں ہوں گے ۔


Category: انگلستان
Published on 12 July 2014

ن لیگ کی حکومت نہ تو بجلی بحران پر قابو پا سکی ہے، چوہدری عمران اللہ گورالہ

گجرات( وقائع نگار خصوصی) رہنما پاکستان مسلم لیگ ق وسابق امیدوار پی پی110چوہدری عمران اللہ گورالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نہ تو بجلی بحران پر قابو پا سکی ہے اور نہ ہی منہ زور مہنگائی کو روک سکی ہے بلکہ ہر آئے روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے بجلی کی قیمتیں آسمان کو چھُو رہی ہیں جس سے عام آدمی کیلئے بجلی کے بل کی ادائیگی ایک طرف ہوتی ہے اور دوسری طرف پورے مہینے کا بجٹ اس لیے لوگ پیٹ پر پتھر باندھ کر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔