برطانیہ میں نادیہ جمیل کو نسل پرستی کی بنیاد پر ہوٹل سے نکال دیا گیا

 لندن: 

برطانیہ میں ریسٹورینٹ کی انتظامیہ نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل اور ان کے والد کو امتیازی سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے ہوٹل سے ہی نکال دیا۔  

 

نادیہ جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں الزام لگایا کہ انگلینڈ میں انہیں پہلی بار نسلی امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ مین مارکیٹ اسکوائر کے علاقے میں واقع اطالوی ریسٹورینٹ ڈان پاسکل میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، ریسٹورینٹ نے مجھے اور میرے والد کو کھانا فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے چلے جانے کو کہا۔ نادیہ جمیل نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کی داڑھی کی وجہ سے انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔