Category: انگلستان
Published on 15 September 2017

لندن کے زیرزمین ریلوے اسٹیشن میں دھماکا، متعدد افرادزخمی

مغربی لندن: 

پارسن گرین کے انڈر گراؤنڈ میٹرو ریلوے اسٹیشن میں مسافر کا بیگ پھٹنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے مغربی علاقے پارسن گرین کے انڈر گراؤنڈ میٹرو ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر ٹرین سروس معطل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی  جب کہ ایمبولینسز کے ذریعے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

 

 

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ایک مسافر کے بیگ کے پھٹنے سے ہوا اور دھماکا ہوتے ہی بھگڈر مچ گئی جس کے باعث بہت سے افراد زخمی ہوئے تاہم اب تک کسی بھی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

 

Category: انگلستان
Published on 27 August 2017

عامرخان کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دے دی

 

پاکستانی بھابھی کے نام سے مشہور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ رات سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹوئٹرپرماں بننے کا اعلان کرتے ہوئے سب کوحیران کردیا۔

 

پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان حالات گزشتہ کافی عرصے سے خراب ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ دونوں کےبارے میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آرہے ہیں کبھی عامرسوشل میڈیا پرفریال کی خرابیاں بیان کررہے ہوتے ہیں اورکبھی فریال عامر کوبرباد کرنے کی دھمکیاں دیتی نظرآتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فریال مخدوم کی عامرخان کوآخری دھمکی

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فریال نے گزشتہ رات فیس بک پراپنے ماں بننے کی خبرکا اعلان کرتے ہوئے لکھا میں آپ سب لوگوں کو کب سے ایک خاص خبر دینے کا انتظار کررہی تھی، اللہ کا شکر ہے اب میری زندگی میں دوسرا ننھا مہمان آنے والا ہے، فریال نے یہ خبرٹوئٹرصارفین کے ساتھ بھی شیئرکی۔


Category: انگلستان
Published on 23 August 2017

برطانیہ میں نادیہ جمیل کو نسل پرستی کی بنیاد پر ہوٹل سے نکال دیا گیا

 لندن: 

برطانیہ میں ریسٹورینٹ کی انتظامیہ نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل اور ان کے والد کو امتیازی سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے ہوٹل سے ہی نکال دیا۔  

 

نادیہ جمیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں الزام لگایا کہ انگلینڈ میں انہیں پہلی بار نسلی امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ مین مارکیٹ اسکوائر کے علاقے میں واقع اطالوی ریسٹورینٹ ڈان پاسکل میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، ریسٹورینٹ نے مجھے اور میرے والد کو کھانا فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے چلے جانے کو کہا۔ نادیہ جمیل نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کی داڑھی کی وجہ سے انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔


Category: انگلستان
Published on 13 August 2017

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کرئیر کی آخری دوڑ بھی ہارگئے

لندن: 

دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ کا اعزاز رکھنے والے یوسین بولٹ اپنے کرئیر کی آخری دوڑ میں بری طرح ہار گئے۔

 

لندن میں جاری عالمی مقابلوں میں ہونے والی مردوں کی 4×100 میٹر ریس میں یوسین بولٹ اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ جمیکا کی نمائندگی کررہے تھے جب کہ ان کے مدمقابل برطانیہ اور جاپان کی ٹیمیں تھیں۔

ریس میں یوسین بولٹ صرف 50 میٹر ہی بھاگے تھے کہ وہ لڑکھڑا گئے اور قلابازیاں کھاتے ہوئے منہ کے بل زمین پر گر پڑے۔ یوسین بولٹ کے  بری طرح زخمی ہونے کے بعد انہیں ساتھیوں کی مدد سے وہیل چئیر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔  یوسین بولٹ کے ریس سے باہر ہونے کے بعد برطانوی ٹیم نے پہلی مرتبہ مردوں کی 4×100 میٹر ریس میں طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

اس خبرکوبھی پڑھیں: یوسین بولٹ سے دنیا کے تیز رفتارایتھلیٹ کا اعزاز چھن گیا

اس سے قبل 4 سال تک 100 میٹر کی ریس میں دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز رکھنے والے یوسین بولٹ ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ میں بھی مات کھا گئے تھے اور یہ اعزاز امریکی ایتھلیٹ جسٹن گیلٹن کو حاصل ہوگیا تھا،  100 میٹر کی ریس میں بوسین بولٹ کے سخت ترین حریف  جسٹن گیلن نے مقررہ فاصلہ 9 اعشاریہ 92 سیکنڈ، کول مین نے 9 اعشاریہ 64 سیکنڈ جب کہ یوسین بولٹ نے یہ فاصلہ 9 اعشاریہ 95 سیکنڈ میں طے کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوسین بولٹ آئندہ ہفتے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے اور یہ ریس ان کی آخری دوڑ شمار کی جائے گی۔