نواز، مودی ملاقات کی قیاس آرائیاں،دونوں نیویارک کے ایک ہی ہوٹل ٹھہریں گے

یویارک / نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک پہنچنے پروزیر اعظم نوا زشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہی ہوٹل میں قیام کے دوران دونوں رہنماؤں کی آپس میں ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں لیکن سرکاری طور دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کا کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی آج شام نیویارک پہنچیں گے اور والڈروف آسٹوریا ہوٹل میں قیام کریں گے جبکہ نواز شریف جمعہ کی شام کو پہنچیں گے۔