بارسلونا:پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے زیر اہتمام مرکزی دفتر بارسلونا میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

بارسلونا(جمیل اشرف)پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے زیر اہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا ، کوارڈینیٹر حافظ عبدالرزاق صادق ،جنرل سیکرٹری ساجد گوندل ،سینئر نائب صدر جاوید اقبال گل، نائب صدر میاں عبدالراؤف اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین امجد فاروق تارڑ ، طارق جمال گجر ،شعیب تارڑ، روبن کھوکھر ،عامر جاوید، موسی فاروق رانجھا سمیت باقی راہنماؤں نے شرکت کی۔ راہنماؤں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان کی خدمات وطن عزیز کو لیئے گراں قدر ہیں اور انکی عظیم قربانی پر زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سب راہنماؤں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر آصف علی ذرداری، چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی زیر قیادت ،شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی لازوال جدوجہد کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرتے ہیں۔