ویانا:چلو چلو چلو منہاج سنٹر ویانا 10 جنوری کوسالانہ میلاد کانفرنس میں شرکت کیلیے چلو :خواجہ نسیم

ویانا (محمد اکرم باجوہ)منہاج سنٹرویانا میں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد 10جنوری بروز ہفتہ شام چار بجے کیا جائے گا ۔ جس میں یورپ کے معروف علامہ عبدالستار سراج خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ منہاج سنٹر ویانا کے بانی الحاج خواجہ محمد نسیم نے تمام اہل ایمان کو شرکت کی دعوت عام دی ہے۔خواتین کیلیے با پردہ کا اہتمام کیا جائے گا۔پندرویں سالانہ میلاد کانفرنس کے احتتام پر میلاد ڈنر کا بھی انتظام ہوگا۔