بلونیا: پیر صاحبزادہ فیاض الحسن قادری کل بلویا میں محفل میلاد سے خطاب کریں گے

بلونیا( رپورٹ: الیاس قادری) سلطان باہو ٹرسٹ بلونیا کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیﷺ اتوار11جنوری کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے VIA ANDERINI NR-6, SANDONATO BOLOGNAپر واقع پی ڈی پارٹی کے ہال میں ہوگی ۔ جس میں آستانہ حضرت سلطان باہو کے سجادہ نشین پیر سید فیاض الحسن شاہ قادری خصوصی خطاب کریں گے ۔ منتظمین کے مطابق محفل کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور عاشقان مصطفی سے تقریب میں شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے ۔