Published on 23 September 2015

بھارت نے اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کا منصوبہ مزید تیز کر دیا

نیو دہلی: پاکستان کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال کے بعد بھارت کے پیٹ میں بھی مروڑ اٹھنا شروع ہوگئی ہے اور اس نے اب اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کا منصوبہ مزید تیز کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی ’’براق‘‘ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں مغربی ماہرین نے پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی کے نہایت مہارت سے استعمال پر حیرت کا اظہار کیا تھا لیکن اب پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے پیٹ میں بھی اس ’’براق‘‘ ٹیکنالوجی کے استعمال پر مڑوڑ اٹھنا شروع ہوگئی اور جلن و حسد کی آگ نے ایک بار پھر بھارت کو خطے میں ہتھیاروں کی آگ میں جھونک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے چین سے بڑھتے تعلقات اور ’’براق‘‘ ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد بھارت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے میں تیزی آگئی ہے۔ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے ڈرونز خریدنے کے منصوبے پر نہایت تیزی سے کام شروع کردیا ہے جب کہ ان ڈرونز کو بیرون ملک پر حملوں کے لیے اسلحہ سے بھی لیس کیا جائے گا۔


Published on 23 September 2015

نواز، مودی ملاقات کی قیاس آرائیاں،دونوں نیویارک کے ایک ہی ہوٹل ٹھہریں گے

یویارک / نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک پہنچنے پروزیر اعظم نوا زشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی ایک ہی ہوٹل میں قیام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہی ہوٹل میں قیام کے دوران دونوں رہنماؤں کی آپس میں ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں لیکن سرکاری طور دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کا کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی آج شام نیویارک پہنچیں گے اور والڈروف آسٹوریا ہوٹل میں قیام کریں گے جبکہ نواز شریف جمعہ کی شام کو پہنچیں گے۔

 


Published on 18 September 2015

افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک

کابل: پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں جنگجو تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جنگجو تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کے اطلاعت ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی بڑی تعداد افغانستان فرار ہوگئی ہے۔

Published on 17 September 2015

پناہ گزینوں کی حمایت میں یورپی ممالک میں مظاہرے

یورپ کے متعدد ممالک میں ہزاروں افراد نے شام اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنگ اور خانہ جنگی سے متاثرہ شام اور دیگر ممالک کے پناہ گزینوں کی حمایت میں یورپ کے مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں۔ پناہ گزین کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں میں ہزاروں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر سرحدیں کھول دو اور پناہ گزینوں کو آنے دو تحریر تھا۔

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں سیکڑوں افراد پناہ گزینوں کی حمایت میں پارلیمانی عمارت کے سامنے جمع ہوئے جب کہ جرمنی کے شہر میونخ میں بھی ہزاروں افراد نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس ہفتے کے اختتام تک جرمنی میں 40 ہزار پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے جب کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت کو درست قرار دیا۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی ہزاروں افراد نے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی طرف مارچ کیا۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ 5 سالوں میں 20 ہزارپناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دے گا۔ اسی طرح سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی مظاہرین نے پناہ گزینوں کی مزید امداد کی درخواست کی۔

دوسری جانب پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہزاروں افراد نے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے خلاف مظاہرہ کیا، پولینڈ کی حکومت یورپی یونین کی طرف سے پناہ گزینوں کے لیے مقرر کردہ کوٹے کی مخالفت کر چکی ہے تاہم سیکڑوں افراد نے پولینڈ میں بھی پناہ گزینوں کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

Published on 09 September 2015

امریکا میں کھیرا کھانے سے خاتون ہلاک اور 300 افراد کی حالت غیر

سان ڈیاگو: امریکا میں زہریلا کھیرا کھانے سے خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جب کہ زہریلے کھیرے کے باعث 300 افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی۔

کھیرے کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے پناہ غذائیت رکھتا ہے اور اس میں بہت سی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے لیکن امریکا میں کھیرے نے نہ صرف خاتون کی جان لے لی بلکہ 300 کے قریب افرد کو بیمار بھی کردیا۔ امریکی ریاست میکسیکو میں اگنے والے کھیرے کی ایسی کھیپ کو امریکا کے دوسرے شہروں میں سپلائی کیا گیا جو کہ مضر صحت تھا اوار اس کو کھانے کے بعد 300 کے قریب افراد نہ صرف بیمار پڑ گئے بلکہ سان ڈیا گوسے تعلق رکھنے والی ایک خاتون انتقال بھی کرگئیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کھیرے میں پائے گئے بیکٹیریا کی وجہ سے یہ صورتحال رونما ہوئی ہے جب کہ اسے کھانے سے بیمار ہونے والوں زیادہ تر افراد کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

کھیرے کی سپلائر کمپنی نے اس واقعے کے بعد مارکیٹ سے کھیرے کی تمام کھیپ کو واپس منگوالیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے صارفین کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے ہمیشہ سے اول ترجیح رہی ہے۔

Published on 09 September 2015

مشرق وسطیٰ کی ریاستوں میں مٹی کا طوفان، 2 افراد ہلاک

مشرق وسطیٰ: مشرقی وسطی کی ریاستوں ترکی،شام، لبنان، اسرائیل اور قبرص میں ریت کے طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ لبنان میں طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی وسطیٰ ریاستوں شام، ترکی، لبنان، اسرائیل اور قبرس میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی بری طرح درہم برہم کردیا  جس کے باعث متعدد شہرگردو غبار کی لپیٹ میں آگئےاور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ اسکولوں کو بند کر دیا گیا اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

لبنان حکام کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد سانس کی تکلیف میں مبتلاہونے کے باعث اسپتالوں کا رخ کررہی ہے جب کہ محکمہ صحت نے بھی عوام کو گھروں میں رہنے اور غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Published on 18 September 2015

سوڈان میں آئل ٹینکر میں دھماکے اور آتشزدگی سے 170 افراد ہلاک، متعدد زخمی

خرطوم: سوڈان میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے قصبے ماریدی میں تیل سے بھرا ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکرموڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پلٹ گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے جائے حادثہ پرجمع ہوگئی کہ اچانک ٹینکر میں آگ بھرک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موجود تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں جن میں سے 50 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سوڈان کی حکومت نے علاج و معالجے کی بہتر سہولتیں نہ ہونے کے سبب ہلال احمر اور اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Published on 17 September 2015

ترکی میں کشتی ڈوبنے سے4 بچوں سمیت13 تارکین ہلاک

انقرہ / اسٹاک ہوم / ایتھنز: ترکی کے جنوب مغربی علاقے سے یونان روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 4 بچوں سمیت 13 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ ترکی کے ساحلی محافظوں نے ڈوبنے والی کشتی میں سوار دیگر205 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا،

یہ کشتی ترک تفریحی ساحلی شہر رکتا سے یونان جانے کیلیے روانہ ہوئی تھی کہ بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی، ادھر سویڈن کے شہر مامو میں پناہ کے حصول کیلیے پچھلے 25 دن سے بھوک ہڑتال اور دھرنا دینے والے 33 پناہ گزین فلسطینیوں کی حالت غیر ہونے کے بعد انھیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ درجنوں تارکین وطن احتجاجی دھرنا بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان تمام شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سویڈن حکومت انھیں دیگر تارکین وطن کے برابر شہری حقوق فراہم کرے اور انھیں باضابطہ پناہ گزین کا درجہ دے، دوسری جانب پیر کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ تفویض شدہ کوٹے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد تارکینِ وطن کی آباد کاری کیلیے ایک مشترکہ منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

ادھر تارکین وطن کی بڑی تعداد سے نمٹنے کیلیے آسٹریا، سلوواکیا اور نیدر لینڈ نے بھی اپنی سرحدوں پر پابندیوں کو سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، یونان کے ساحل کے نزدیک اتوار کو غرق ہونے والی پناہ گزینوں کی ایک کشتی کے زندہ بچ جانے والے ایک عراقی پناہ گزین جس کا نام ’’ جے ‘‘ بتایا گیا ہے اس کا کہنا ہے کہ کشتی ڈبونے کے ذمے دار شامی اسمگلر تھے جنھوں نے کشتی کے فرش میں ہتھوڑے مار کر سوراخ کیا تاکہ اس میں پانی بھر جائے

Published on 09 September 2015

داعش نہیں پاکستان سے دہشتگردوں کی آمد پر تشویش ہے، بھارتی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی

ممبئی: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف امریکا اور متحدہ عرب امارات کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے اور وہ بھی اب پاکستان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ بھارتی سرزمین پر دہشت گرد بھیجنا بند کر دے۔

اندرونی سلامتی اور ترقی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے لیے داعش کوئی بڑا چیلنج نہیں ہم اس سے درپیش خطرے سے نمٹنا جانتے ہیں تاہم پاکستان سے دہشت گردوں کی آمد پر ہمیں تشویش ہے، چند سال قبل اجمل قصاب پکڑا گیا تھا اور اب مزید 2 دہشت گرد پکڑے گئے ہیں جو پاکستان سے آئے تھے۔

پاکستان ہمیشہ کہتا رہا ہے دہشت گردی کی جڑیں اس کے ہاں نہیں بلکہ کہیں اور ہیں لیکن اب یہ بات واضح ہو چکی ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات نہیں چاہتا اس لیے اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ بھارت سفارتی طور پر امریکا اور یو اے ای کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو چکا ہے اور اب امریکا اور یو اے ای بھی پاکستان سے کہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کی سرگرمیاں روکے۔

Published on 09 September 2015

غزہ کے محصورین اور مراکش کے شہریوں کا شام کے ننھے تارک وطن کو شاندار خراج عقیدت

زہ:  پوری دنیا کو تڑپادینے والے 3 سالہ شامی بچے ایلان کردی کی لاش ترکی کے ساحل سے ملنے کے بعد غزہ کے نوجوانوں نے اس بچے کی یاد میں ریت کا ایک مجسمہ تیار کیا ہے جو ہوبہو اس سے مشابہہ ہے جب کہ بچے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مراکش کے شہری ساحل پر اسی انداز میں لیٹے رہے جس حالات میں اس معصوم کی لاش ملی۔

ترکی کے ساحل پر بنایا جانے والا ایلان کردی کا یہ مجسمہ عین اسی جگہ بنایا گیا ہے جہاں گزشتہ سال اسرائیلی فائرنگ سے 4 معصوم فلسطینی بچے شہید ہوگئے تھے۔