Category: شوبز
Published on 07 August 2017

شکر ہے بیوی نے اب طعنے دینا بند کردیئے، اکشے کمار

ر اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

 

 ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں لیکن شکر ہے کہ طویل عرصے بعد ان کے طنعے بالآخر بند ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے جے پور میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ہمیشہ انہیں طعنے دیا کرتی تھیں کہ ان کے خاندان میں جس کسی کا بھی تعلق فلم نگری سے ہے وہ کوئی نہ کوئی ایوارڈ حاصل کر چکا ہے لیکن وہ اب تک کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ اکشے کمار نے بتایا کہ رواں برس مئی میں انہیں اپنی فلم ’’رستم‘‘ کے لیے بہترین اداکار کے 

خیال رہے کہ ٹوئنکل کھنہ خود بھی بالی ووڈ کی ہیروئن رہ چکی ہیں جبکہ ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اور والد راجیش کھنہ ماضی کے بہترین اداکار رہ چکے ہیں۔ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی تھی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔ اکشے کمار کو فلم انڈسٹری میں تقریباً 25 برس ہوچکے ہیں تاہم وہ اب تک کوئی بڑا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن اب بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرکے انہوں نے اپنے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں۔      نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ کے طعنوں کا سلسلہ بند ہوا۔


Category: شوبز
Published on 20 July 2017

حال ہی میں منگنی کرنے والی ارمینا خان پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

حال ہی میں اپنے قریبی دوست کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے اپنی شادی کی جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت بند کی جائے۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ارمینا خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے منگیتر کیوبا کے ساحل سمندر پر گھٹنوں کے بل جھک کر انہیں شادی کی پیشکش کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ارمینا نے اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ میرے دوست نے گھٹنوں کے بل جھک کر مجھ سے شادی کیلئے پوچھا اور میں نے ’’ہاں‘‘ کر دی۔

ADVERTISEMENT
 
 
 
 
Ad

 

یہ خبر سن کر جہاں ان کے مداح خوشی سے نہال ہو گئے وہیں اس خبر نے ہزاروں لوگوں کے دل توڑ دئیے کہ پاکستان کی حسین ترین اداکارہ اب کسی اور کی ہو چکی ہیں تاہم کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آیا جب ایک شخص نے یہ اعلان کیا کہ ارمینا منگنی کیسے کر سکتی ہیں وہ تو پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

Congratulations @ArmeenaRK - you are beautiful & may Allah always shower His blessings on you. Aameen <img class="Emoji Emoji--forText" src="https://abs.twimg.com/emoji/v2/72x72/1f6bf.png" border="0" alt="


Category: شوبز
Published on 19 September 2015

کٹی بٹی پر عامر خان کا رونا کیسا؟

بالی وڈ میں بھیڑ چال کا رواج عام ہے۔ ایک کامیڈی فلم ہٹ کیا ہوئی ہر کوئی ویسی فلمیں بنانے لگ جاتا ہے کبھی مذہبی طنز تو کبھی پاک بھارت تعلقات اور کبھی سچی کہانیاں۔

بھارت کے مشہور آروشی مرڈر کیس پر فلمسازوں نے طبع آزمائی شروع ہی کی تھی کہ اب شینا مرڈر کیس سامنے آ گیا جس میں ایک مشہور سوشیلائٹ اندرانی مکھرجی پر اپنی بیٹی شینا کے قتل کا الزام ہے۔ پھر کیا تھا بالی وڈ میں اس کیس کو فلمی رنگ دینے کی دوڑ شروع ہو گئی۔

اس تمام تماشے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اب راکھی ساونت بھی اس میدان میں اتر چکی ہیں اور شینا مرڈر کیس پر فلم بنا رہی ہیں جس کا نام ہوگا ’جولی کی کہانی‘۔

ایک چینل کے ساتھ انٹرویو میں راکھی کا کہنا تھا کہ وہ ’اندرانی کی رنگین زندگی کی کہانی‘ کو مصالحے دار انداز میں پیش کریں گی جس میں آئٹم سانگ بھی ہوں گے۔

راکھی خود ہی اندرانی یعنی ’جولی‘ کا کردار نبھائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں جسم کی نمائش پسند نہیں لیکن کیا کریں سکرپٹ کی ڈیمانڈ ہوتو ایسا کرنا ہی پڑتا ہے۔

اور تو اور راکھی یہ بھی کہتی ہیں کہ کچھ پبلِک پوسٹر دیکھ کر ٹکٹ خریدتی ہے اور وہ ’کلاس کی نہیں ماس کی ہیروئن ہیں‘ اور ماسز یعنی عوام فلم میں مصالحہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

ارے میڈم آپ ایسا کہہ کر ماسز کو کیوں بدنام کر رہی ہیں اگر آپ واقعی ماسز کی ہیروئن ہوتیں تو آپ کو سنسنی خیز بیانات اور اشتعال انگیز کرداروں کا سہارا نہیں لینا پڑتا


Category: شوبز
Published on 28 August 2015

سونم نے جس مشکل سے بالی ووڈ میں مقام بنایا اس پرفخرہے، انیل کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو انیل کپور کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سونم کپور نے بڑی مشکل سے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنایا جس پر انہیں فخر ہے تاہم ان کے فلمی کیئریئر میں بلاک بسٹر فلم کی کمی ہے۔

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کا شمار انڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور ان کی صاحبزادی سونم کپور بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں جب کہ وہ اپنی بیٹی کی فلموں میں اداکاری کو آڑے ہاتھوں لیتے رہتے ہیں تاہم فنی کیرئیر میں اپنی بیٹی کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

بالی ووڈ  کے سپر اسٹار انیل کپور کا اپنے انٹرویو میں بیٹی اداکارہ سونم کپور سے متعلق کہنا تھا کہ سونم نے فنی کیرئیر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ساوریا‘‘ سے کیا جس میں اداکار رنبیر کپور نے مرکزی کردارادا کیا جب کہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں سونم کی کارکردگی سے مجھے مایوسی ہوئی اگر تھوڑی سے محنت کی جاتی تو فلم کو مزید بہتر بنایا جا سکتا تھا تاہم اس کے باوجود بھی  سونم کپور نے بڑی مشکل سے انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا جس پر مجھے فخر ہے۔

انیل کپور کا کہنا تھاکہ سونم کے کیرئیر کا بہترین دور اب شروع ہوگا کیوں کہ وہ اس وقت کئی فلموں میں کام کررہی ہے تاہم سونم  کے فلمی کیرئیر میں بلاک بسٹر فلم کی کمی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور اپنی نئی فلم’’ پریم رتن دھن پایو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں دنگ اسٹار سلمان خان بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔